Live Updates

عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ بار کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

منگل 31 اکتوبر 2017 23:30

اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اکتوبر2017ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کی تکمیل پر نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ بار کے انتخابات کی کامیاب تکمیل پر وکلاء برادری تحسین کی مستحق ہے۔ پاکستان میں آئین و قانون کی بالادستی کیلئے بار کی گرانقدر کاوشوں کے دلی طور پر معترف ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ میری دعائیں اور نیک تمنائیں نومنتخب عہدیداران کیساتھ ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :