Live Updates

دنیا کو باور کرایا کہ پاکستان میں جمہوریت مضبوط ہو گئی ہے، جسے مائنس کرنے کی کوشش کی جاتی ہے وہ پلس ہو جاتا ہے ، ملک میں باہر کا خفیہ ہاتھ ہے جو ملک کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے ، خفیہ ہاتھ مل کے کے اندر اور اداروں میں بد اعتمادی پھیلاتا ہے ، منفی پروپیگنڈے کے باوجود (ن) لیگ کو ووٹ بینک ڈسٹرب نہیں ہو رہا ، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے بڑی اپوزیشن بننے کا مقابلہ چل رہا ہے ، عمران خان اپنے علاوہ باقی سب کو ڈاکو اور چور کہتے ہیں ، لیڈر وہ ہوتا ہے جو اپنی زبان کا پہرہ دے

۔وفاقی وزیرداخلہ، منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

بدھ 1 نومبر 2017 00:00

دنیا کو باور کرایا کہ پاکستان میں جمہوریت مضبوط ہو گئی ہے، جسے مائنس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 نومبر2017ء) وفاقی وزیرداخلہ، منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم نے دنیا کو باور کرایا کہ پاکستان میں جمہوریت مضبوط ہو گئی ہے، جسے مائنس کرنے کی کوشش کی جاتی ہے وہ پلس ہو جاتا ہے ، ملک میں باہر کا خفیہ ہاتھ ہے جو ملک کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے ، خفیہ ہاتھ مل کے کے اندر اور اداروں میں بد اعتمادی پھیلاتا ہے ، منفی پروپیگنڈے کے باوجود (ن) لیگ کو ووٹ بینک ڈسٹرب نہیں ہو رہا ، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے بڑی اپوزیشن بننے کا مقابلہ چل رہا ہے ، عمران خان اپنے علاوہ باقی سب کو ڈاکو اور چور کہتے ہیں ، لیڈر وہ ہوتا ہے جو اپنی زبان کا پہرہ دے ۔

وہ منگل کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں ٹی وی پر بیٹھنے والے سیاسی بقراط پاکستان کی معیشت کی داستانیں گھڑتے رہتے ہیں جب کہ عالمی سطح پر پاکستان کی بہتر معیشت کے اعترافات کیے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

سٹینڈرڈ اینڈ پورز ایک ایسا آزاد ادارہ ہے جس نے 2011 امریکہ کی معیشت کو ڈائون قرار دیا تھا تو امریکہ میں ایک بڑا معاشی بحران تھا اور امریکہ کو کروڑوں ڈالر کا نقصان ہوا تھا جس پر صدر اوبامہ نے شکایت بھی کی تھی ۔

اس ادارے کی جانب سے پاکستان کی معیشت کو بہتر قرار دیا گیا ہے ۔ رینجرز کے معاملے پر یاددہانی کروائی ہے کہ رپورٹ جلدی پیش کی جائے ۔ میاں نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق سوال کے جواب میں احسن اقبال نے کہا کہ میاں نواز شریف کی بیوی کو مہلک بیماری ہے اس کے باوجود وہ ذمہ دار شہری ہونے کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں ۔

اگر عدالت ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیتی ہے تو اسے عدالت میں چیلنج کیا جائے گا ۔ ان کا حق ہے کہ وہ ملک میں آزادانہ آئیں اور جائیں ۔ ان کی اہلیہ کی بیماری کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے انہیں ملک میں روکنا غیر انسانی بات ہو گی ۔ میاں نواز شریف نے خود کو اور اپنے بچوں کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش کیا حالانکہ ان کے بیٹے پاکستان کے قوانین کے جوابدہ نہیں ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ فیئر ٹرائل ہر انسان کا بنیادی حق ہے مگر نواز شریف کو اپیل کا حق دیئے بغیر وزیر اعظم کے عہدے سے ڈسمس کر دیا گیا ۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ ہم عدلیہ کا احترام کرنے والے لوگ ہیں اور ہم نے عدلیہ کی آزادی کے لئے ماریں کھائی ہیں جب لوگ عدلیہ کے فیصلوں پر تنقید کرتے ہیں تو ہمیں بھی دکھ ہوتا ہے ۔ نواز شریف صاحب سادگی میں مارے گئے ۔

انہیں اپنا حاصل شدہ استثنیٰ استعمال کرنا چاہیے تھا ۔ چوہدری نثار کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کو ذاتی مفادات کی پارٹی قرار دیئے جانے کے متعلق ایک سوال کے جواب میں احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے کبھی بھی مفادات کی سیاست نہیں کی ورنہ 1999میں پرویزمشرف کے ساتھ ڈیل کرنا ہمارے لئے بہت آسان تھا جو کہ ہم نے نہیں کیا ۔ اپنے نظریے سے نہیں ہٹے ۔

جیلیں کاٹی ماریں کھائیں مگر اپنا نظریہ نہیں چھوڑا اور 2008 کے بعد بھی جب ہم یوسف رضا گیلانی کی کابینہ میں اہم وزارتیں لے چکے تھے تو صرف نظریے کی بنیاد پر ہی ہم نے وزارتیں چھوڑی تھیں تو ایسی پارٹی کوذاتی مفاد کی پارٹی کہنا اس کے ساتھ زیادتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش مسائل اتنے بڑے ہیں کہ کوئی ایک یا دو ادارے مل کر اس پر قابو نہیں پا سکتے ۔

اس کے لئے تمام لوگوں ،اداروں اور عوام کو متحد ہو کر رہنا ہو گا ۔ فوج کو ہماری سپورٹ کی ضرورت ہے اور ہمیں فوج کی ضرورت ہے ۔ ہماری عدلیہ اور فوج سے کوئی لڑائی نہیں ہے ۔ ملک کے اندر ہمیں سول ملٹری تقسیم پیدا کرنے کی کوئی کوشش نہیںکرنی چاہیے ۔ ہمارے سیاسی مخالفین کو مسلم لیگ ن کی کچھ زیادہ ہی فکر رہتی ہے اور ہم سے زیادہ معلومات ان کے پاس رہتی ہیں ۔

شیخ رشید نے جنوبی پنجاب کے ایم این ایز کے پارٹی چھوڑنے سے متعلق بات کرکے ان کی توہین کی ہے کیونکہ وہ یہ شو کررہے ہیں کہ وہ لوگ پارٹی کے ساتھ وفادارنہیں ہیں ۔ احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے دنیا کو بآور کرایا کہ پاکستان میں جمہوریت مضبوط ہو گئی ہے ۔ چند سیاستدان ٹانگہ لے کر بیٹھ جاتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ کسی بھی پارٹی سے بیوفائی کرکے کوئی بندہ نکلے اور ہمارے ساتھ آ کر بیٹھ جائے ۔

2018 کے الیکشن کی تیاری شروع ہو گئی ہے ۔ پاکستان میں نہ کوئی بحران ہے نہ خدشات ہیں ۔ میاں نواز شریف لندن میں اہلیہ کے علاج کے لئے مقیم ہیں وہ 2 نومبر کو پاکستان آئیں گے ۔انہوں نے کہا کہ جسے مائنس کرنے کی کوشش کی جاتی ہے وہ پلس ہو جاتا ہے ۔ ملک میں باہر کا خفیہ ہاتھ ہے جو ملک کے اندر اداروں میں بد اعتمادی پھیلاتا ہے یہ پاکستان کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے ۔ منفی پروپیگنڈے کے باوجود (ن) لیگ کو ووٹ بینک ڈسٹرب نہیں ہو رہا ۔ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے بڑی اپوزیشن بننے کا مقابلہ چل رہا ہے ، عمران خان اپنے علاوہ باقی سب کو ڈاکو اور چور کہتے ہیں ، لیڈر وہ ہوتا ہے جو اپنی زبان کا پہرہ دے سکے ۔ …
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات