Live Updates

2018 کے انتخابات میں نوازشریف دوبارہ بھاری اکثریت سے وزیر اعظم منتخب ہونگے‘سردار ابرار ریاض

پاکستانی عوام عمران خان کو آزما چکے ہیں ان کا منشور ڈانس ،گانا ، اور سٹیج پر کھڑے ہو کر اوئے اوئے کرنا ہے

بدھ 1 نومبر 2017 13:01

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 نومبر2017ء) مرکزی کو آرڈینیٹر پاکستان مسلم لیگ ن سردار ابرار ریاض خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو نااہل قرار دینے سے ن لیگ نہ تو ختم ہوئی ہے اور نہ ہی ن لیگ کو سیاست سے کوئی روک سکتا ہی2018 کے انتخابات میں نوازشریف دوبارہ بھاری اکثریت سے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر اعظم منتخب ہونگے ۔

پاکستانی عوام عمران خان کو آزما چکے ہیں ان کا منشور ڈانس ،گانا ، اور سٹیج پر کھڑے ہو کر اوئے اوئے کرنا ہے ۔نیازی خان کو کے پی کے میں ن لیگ نے موقع دیا لیکن وہاں انھوں نے اربوں روپے کی کرپشن کی اور جیسا نیا کے پی کے انھوں نے بنایاوہ دیکھنے کے لائق ہے ۔عمران خان اگر کرکٹ میں اچھے کھلاڑی ہونگے لیکن سیاست میں وہ ابھی طالب علم ہیں پاکستان کی عوام اتنی بے و قوف نہیں کے کسی بات کو نہ سمجھ سکیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے اخباری بیان میں کیا انھوں نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست ان سئونگ کے بجائے اب آئوٹ سئونگ میں تبدیل ہوچکی ہے جلسے جلوسوں میں نوجوان لڑکے لڑکیوں کو جلسوں میں بلا کر ان کو ناچتا دیکھ کر خوش ہوتے ہیں ان کا نیا پاکستان عوام کو کسی صورت قبول نہیں ۔عمران خان بڑے بڑے جلسوں کو اپنی کامیابی سمجھتے ہیں وہ پاکستانی عوام کو کسی صورت بے وقوف نہیں بناسکتے تما م پاکستانی عوام عمران خان کی اس بات سے آگاہ ہیں انھوں نے بہت سارے جلسوں میں دعوی کیا تھا وہ نوجوان اور نئے لوگوں کو آگے لائیں گئے لیکن جو لوگ عمران خان کے اردگرد ہیں وہ ماضی میں دیگر حکومتوں میں رہے اور بڑھ چڑھ کر کرپشن کی اور اب نیازی صاحب کے ساتھ نیا پاکستان بنا رہے ہیں ۔

میاں نواز شریف پوری امت مسلمہ کے عظیم رہنما ہیں انھوں نے ہمیشہ پاکستان کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کی بات کی ۔نواز شریف نے پاکستان کے لئے سی پیک ، نئے ریلوے ٹریک ، پن بجلی کے منصوبے ، میٹرو بس سروس، بین الاقوامی کرکٹ کی پاکستان میں بحالی جیسے بڑے بڑے کام کیئے اور عمران خان نے پاکستان کو سوائے جھوٹ مکاری کے سوا کچھ بھی نہیں دیا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات