Live Updates

عمران خان پاکستان کے اندر نفرت کے بیج بو کر اقتدار حاصل کرنا چاہتے ہیں ‘اس دن پاکستان کا کیا بنے گا جس دن عمران خان اپنے مقاصد میں کامیاب ہوجائیں گے

مسلم لیگ (ن)آزاد کشمیر کی مرکزی رہنما سید ہ ساجدہ حسین کی میڈیا سے بات چیت

بدھ 1 نومبر 2017 14:46

مظفرآ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 نومبر2017ء) مسلم لیگ (ن)آزاد کشمیر کی مرکزی رہنما سید ہ ساجدہ حسین نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے اندر نفرت کے بیج بو کر اقتدار حاصل کرنا چاہتے ہیں اس دن پاکستان کا کیا بنے گا جس دن عمران خان اپنے مقاصد میں کامیاب ہوجائیں گئے عمران خان یہودی لابے کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں ۔عمران خان پاکستان میں عدم استحکام کا جو خواب دیکھ رہے ہیں وہ کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا 2018 کے الیکشن میں میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ایک مرتبہ پھر تاریخ ساز کامیابی حاصل کریں گئے ۔

میاں نواز شریف وزیر اعظم پاکستان منتخب ہونگے اور ان کی قیادت میں تعمیر و ترقی کا سفر جاری وساری رہے گا ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ان کا کہنا تھا عمران خان اپنے بچے نہیں سنبھال سکے وہ کیا ملک اور قوم کو سنبھالیں گئے عمران خان یہودی لابی کے ساتھ مل کر کونسا نیا پاکستان بنانا چاہتے ہیں عمران نے نیا کے پی کے کیسا بنایا وہ سب کے سامنے ہے پاکستان کو تعمیر و ترقی کے راستے پر نواز شریف نے گامزن کیا اور پاکستا ن کو دنیا کے تعمیر وترقی والے ممالک میں لا کر کھڑا کیا ۔

(جاری ہے)

پاکستان کی معشیت کو مضبوط کیا پاکستان کے اند ر سڑکوں اور پن بجلی کے منصوبو ں کے ڈھیر لگا دیئے آنے والے الیکشن میں مسلم لیگ ن میاں نواز شریف بھرپور کامیابی حاصل کریں گئے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :