Live Updates

عمران خان رواںماہ پنجاب ،سندھ میں 9مقامات پر جلسوں سے خطاب کرینگے

آٹھ جلسے پنجاب ،ایک سندھ میں ہوگا ،ذمہ داران کو انتظامات اور جلسوں کی کامیابی کیلئے ٹاسک سونپ دیا گیا

بدھ 1 نومبر 2017 17:51

عمران خان رواںماہ پنجاب ،سندھ میں 9مقامات پر جلسوں سے خطاب کرینگے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان رواںماہ پنجاب اور سندھ میں 9مقامات پر جلسوں سے خطاب کریں گے،آٹھ جلسے پنجاب جبکہ ایک سندھ میں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی ترجمان کے مطاب عمران خان9نومبر کو رحیم یار خان ،12نومبر کو ننکانہ صاحب،15نومبر کو ساہیوال،16کو جہلم،19نومبر کو منڈی بہائو الدین،21نومبر کو لاڑخانہ ،24کو فیصل آباد،25کو گوجرانوالہ جبکہ 27نومبر کو قصورمیں جلسے سے خطاب کریں گے۔ پی ٹی آئی کی قیادت نے پارٹی ذمہ داران کو انتظامات او ر جلسوں کی کامیابی کے لئے ٹاسک سونپ دیا ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :