Live Updates

عمران خان اناڑی سیاستدان آج تک کرکٹ سے باہر نہیں نکل سکے، سینٹر روبینہ خالد

صوبائی حکومت عوام کے مسائل میں مکمل ناکام ہوچکی ،عمران خان کے غیر سنجیدہ طرز سیاست نے صوبے کا حولیہ بگاڑ دیا

بدھ 1 نومبر 2017 19:21

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 نومبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ عمران خان پیپلز پارٹی قائدین پر الزمات لگانے سے پہلے اپنے بارے میں سوچے وہ ایک اناڑی سیاست دان ہے جو آج تک کرکٹ سے باہر نہیں نکل سکا عمران خان کے غیر سنجیدہ طرز سیاست نے صوبے کا حولیہ بگاڑ دیا ہے صوبائی حکومت عوام کے مسائل میں مکمل ناکام ہوچکی ہے اداروں کا حال سب کے سامنے ہیں سرکاری ملازمین سراپا احتجاج ہے اصلاحات کے نام پر اداروں کو بدحال کردیا ہے عمران خان کے گالم گلوچ بے بنیاد الزامات سے صحافت عدالت سیاست دان کوئی شعبہ بھی اس کی بدکلامی سے نہیں بچ سکا ،انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ہر محاز پر ناکام ہوچکی ہے ،تحریک انصاف ،صوبائی حکومت اور عمران خان کے نعرے وعدے محض باتیں ہیں ترقی کے دعوائے صرف سوشل میڈیا تک محدود ہے جس میں کوئی سچائی نہیں ڈینگی کے وباو نے صحت اصلاحات اور صوبائی حکومت کے قلع قمع کردی ہے مریضوں اور ہلاکتوں میں آئے روز اضافہ انتہائی تشوئش ناک ہے مریض درد بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں صوبائی حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں مخلص نہیں حکمران عوام سے کئے واعدے بھول گئے ہیں ناکام حکومتی پالیسوں نے صوبے کو احتجاج کا گرھ بنادیا ہے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :