Live Updates

نوازشریف کی سیاست قبر میں اتر چکی ہے ، حکومت عدالتوں کے احکامات کو پائوں تلے روند رہی ہے اور مجرموں کو پروٹوکول دے رہی ہے ،عمران خان

نوازشریف نے فوج کیساتھ ملکر2013 الیکشن جیتا , فوج نے آئین کی پاسداری کے عزم کا اعادہ کیا ، آئین میں ترمیم کر کے جمہوریت کیساتھ ظلم کیا گیا، یہ سپریم کورٹ کو متنازعہ بنانا چاہتے ہیں ، مراد علی شاہ خود کرپٹ ہیں اس لئے دوسروں کو کرپٹ سمجھتے ہیں ، کے پی کے میں نیب کو کھلی آزادی ہے ، پریز مشرف نے آصف زرداری اور نوازشریف کو این آر او دیا، (ن) لیگ جماعت نہیں بلکہ مفاد پرست ٹولہ ہے ، ملک کے وزیر خزانہ پر کرپشن کے کیسز ہیں ، ملک کی معاشی صورتحال خطرناک موڑ پر آکھڑی ہوئی ہے ، جمہوریت کی ڈیمانڈ قبل ازوقت انتخابات ہیں ،(ن) لیگ دو مہینے میں ٹوٹ جائے گی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

بدھ 1 نومبر 2017 23:30

نوازشریف کی سیاست قبر میں اتر چکی ہے ، حکومت عدالتوں کے احکامات کو پائوں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف نے فوج کیساتھ ملکر2013 الیکشن جیتا، نوازشریف کی سیاست قبر میں اتر چکی ہے ، حکومت عدالتوں کے احکامات کو پائوں تلے روند رہی ہے اور مجرموں کو پروٹوکول دے رہی ہے ، فوج نے آئین کی پاسداری کے عزم کا اعادہ کیا ، آئین میں ترمیم کر کے جمہوریت کیساتھ ظلم کیا گیا، یہ سپریم کورٹ کو متنازعہ بنانا چاہتے ہیں ، مراد علی شاہ خود کرپٹ ہیں اس لئے دوسروں کو کرپٹ سمجھتے ہیں ، کے پی کے میں نیب کو کھلی آزادی ہے ، پریز مشرف نے آصف زرداری اور نوازشریف کو این آر او دیا، (ن) لیگ جماعت نہیں بلکہ مفاد پرست ٹولہ ہے ، ڈان لیکس جمہوریت ڈی ریل کرنے کا حصہ تھی ، ملک کے وزیر خزانہ پر کرپشن کے کیسز ہیں ، ملک کی معاشی صورتحال خطرناک موڑ پر آکھڑی ہوئی ہے ، جمہوریت کی ڈیمانڈ قبل ازوقت انتخابات ہیں ،(ن) لیگ دو مہینے میں ٹوٹ جائے گی۔

(جاری ہے)

بدھ کو نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ این آر او ہوا تو سڑکوں پر آئیں گے ، شاہد خاقان عباسی کو تازہ مینڈیٹ لینا چاہیے ، ملکی معیشت زبوں حالی کا شکار ہے ، نوازشریف مائنس ون ہو چکے ہیں ، نوازشریف (ن) لیگ کو اپنی کرپشن بچانے کیلئے استعمال کر رہے ہیں،انہوں نے اپنی پارٹی کو استعمال کر کے صدارت کیلئے قانون پاس کردیا ہے جو کہ دنیا کی کسی جمہوریت میں ممکن نہیں ہے ، نوازشریف نے پارلیمنٹ اور عدالت میں جھوٹ بولے ، تاریخ میں ایسا نہیں ہوا کہ ایک مجرم پارٹی کا صدر بن جائے ۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو ایسی فوج چاہیے جس نے آئی جی آئی بنائی ، جس نے میران بینک سے الیکشن لڑنے کیلئے پیسے دیے اور ان کو جسٹس قبوم جیسے جج چاہیئں ، 2013کے الیکشن میں ایم آئی کے برگیڈیئر کی مدد سے انہوں نے پنجاب میں الیکشن جیتا، ان کو ایسی فوج اور جج چاہیئں جو ان کیلئے غلط کام کریں ۔عمران خان نے کہا کہ ان کو این آر او پاکستان کی سپریم کورٹ کو دفنا کر ملے گا ، نوازشریف این آر او کی سر توڑ کوششیں کر رہے ہیں ، نوازشریف نے پارلیمنٹ اور عدالت میں جھوٹ بولے ، حکومت مجرموں کو پروٹوکول دے رہے ہیں ، نوازشریف کی سیاست قبر میں جا چکی ہے،انہوں نے ملک کیساتھ ظلم کیا ہے ، یہ بزدل اور ڈرپوک لوگ ہیں ، اگر بڑے مجرم کو جیل میں نہیں ڈالتے تو چھوٹے مجرموں کو کیوں جیل میں ڈالا ہے ، میں نوازشریف کی رگ رگ سے واقف ہوں ، نوازشریف ہمیشہ فوج اور عدلیہ پر حملے کرتے ہیں ۔

عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف پر حدیبیہ پیپرز مل کیس ہے مگر ابھی تک عدالت میں نہیں کھلا ، یہ سپریم کورٹ کو متنازعہ کرنا چاہتے ہیں ان کی دنیا بھر میں جائیدادیں ہیں ،یہ اپنی جائیدادیں بچانے کیلئے فوج اور عدلیہ پر تنقید کر رہے ہیں ، فوج نے کہا ہے کہ ہم آئین کیساتھ کھڑے ہیں ، کے پی کے میں نیب خودمختاری سے کام کر رہی ہے ، ہم نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سے درخواست کی ہے کہ وہ کے پی کے میں ڈی جی نیب تعینات کریں، اس وقت ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ہے ، پنجاب اسمبلی میں سپریم کورٹ کے خلاف قرارداد پاس کی گئی ۔

انہوں نے کہا کہ ملک معاشی بحران کی طرف جا رہا ہے ،مراد علی شاہ خود کرپٹ ہیں اس لئے دوسروں کو کرپٹ سمجھتے ہیں ، کے پی کے میں نیب کو کھلی آزادی ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کے بہت سے لوگ ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں ، مسلم لیگ (ن) نے ٹوٹنا ہی ہے ، نوازشریف کا ایک ہی مقصد ہے کہ دبائو ڈال کر این آر او اور اپنا پیسہ بچائے ، مراد علی شاہ جانتے ہیں کہ زرداری اور شرجیل میمن چور ہیں ، نوازشریف سسٹم ڈی ریل کرنے کی پوری کوشش کر رہا ہے ، اگر سسٹم ڈی ریل ہوتا ہے تو نوازشریف بچ جائے گا ۔

عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف آج سب سے بڑی پارٹی ہے ، میں الیکشن میں تاخیر نہیں چاہتا، ملک کی ضرورت قبل از وقت انتخابات ہیں ، چوہدری نثار سے رابطہ نہیں ہے لیکن وہ باتیں ٹھیک کر رہا ہے ، ساری قوم چیئرمین نیب کی طرف دیکھ رہی ہے ، جمہوریت کی ڈیمانڈ قبل ازوقت انتخابات ہیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات