سابق وزیراعظم نواز شریف نے پنجاب ہائوس پہنچتے ہی غیر رسمی اجلاس طلب کر لیا

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 2 نومبر 2017 09:25

سابق وزیراعظم نواز شریف نے پنجاب ہائوس پہنچتے ہی غیر رسمی اجلاس طلب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2نومبر۔2017ء) سابق وزیراعظم نواز شریف نے پنجاب ہائوس میں غیر رسمی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں پارٹی کے اعلی رہنما شرکت کریں گے اور نیب کیسوں سمیت دیگر معاملات پر مشاورت کی جائے گی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق آج سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی بھی نواز شریف سے ملاقات متوقع ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ارکان قومی اسمبلی پنجاب ہائوس میں ملاقات کر کے انہیں اپنی حمایت کا یقین دلائیں گے اور کلثوم نواز کی خیریت دریافت کریں گے۔