نواز شریف اور بیگم کلثوم نواز نے بچوں کے لیے وصیت لکھوا دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 2 نومبر 2017 10:43

نواز شریف اور بیگم کلثوم نواز نے بچوں کے لیے وصیت لکھوا دی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 02نومبر 2017ء) :نواز شریف اور بیگم کلثوم نواز نے بچوں کے لیے وصیت لکھوا دی ،جائیداد کی تقسیم کی تفصیلات لکھوا دیں ۔تفصیلات کے مطابق قانونی معاملات اور بیگم کلثوم نواز کی علالت کے باعث سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور بیگم کلثوم نواز نے بچوں کے لیے وصیت لکھوا کے لاکر میں رکھوا دی ۔وصیت میں حسن نواز ،حسین نواز ،مریم نواز اور اسماء نواز میں جائیداد کی تقسیم اور اسکی تفصیل درج ہے ۔

(جاری ہے)

وصیت میں میاں محمد نواز شریف کی سیاسی وراثت کا تذکرہ نہیں ملتا مگر خاندانی ذرائع کا کہنا ہے میاں محمد نواز شریف کی سیاسی جانشین مریم نواز ہی ہوں گی ۔حسن نواز،حسین نواز اور اسماء نواز کو سیاست میں دلچسپی نہیں ہے اور کلثوم نواز بھی نہیں چاہتیں کہ انکے بیٹے سیاست میں آئیں ۔خبر ہے کہ میاں محمد نواز شریف کھل کر قانونی اور سیاسی جنگ کھیلنا چاہ رہے ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے وصیت لکھوا کر لاکر میں رکھوا دی ہے تا کہ بوقت ضرورت کام آسکے۔