چودھری نثار علی خان نے نواز شریف سے کہا تھا کہ آپ مارے جائیں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 2 نومبر 2017 11:13

چودھری نثار علی خان نے نواز شریف سے کہا تھا کہ آپ مارے جائیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 نومبر 2017ء) :نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی عارف نظامی نے کہا کہ میری اطلاع یہ ہے کہ چودھری نثار نے نواز شریف کو مشورہ دیا تھا کہ عدالتوں کو جو کرنا ہے آپ کرنے دیں اور آپ عدالتی معاملات میں فریق نہ بنیں ، کیونکہ آپ کو یہاں سے انصاف نہیں ملنا اور آپ مارے جائیں گے۔ لیکن اب چودھری نثار علی خان نے ایک بیان دیا اور کہا کہ اب آپ کو عدالتوں سے ہی انصاف مل سکتا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ نواز شریف کی صاحبزادی اور دیگر لوگ بھی یہی کہتے ہیں کہ یہ احتساب نہیں انتقام ہے۔ مریم نواز جب بھی احتساب عدالت کی پیشی سے واپس آتی ہیں تو وہ عدالتی کارروائی پر اتنا غصہ کر رہی ہوتی ہیں کہ اسے احتساب کی بجائے انتقام قرار دیتی ہیں۔ دوسری جانب نواز شریف نے ملک کی بہترین وکلا کی ٹیم کا انتخاب کیا جس کا مطلب یہ ہے کہ احتساب کو انتقام قرار دینے کے باوجودیہ لوگ اپنا حد درجہ بہترین دفاع پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اںہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: