ہم نے کوئی تصادم کی راہ اختیار نہیں کی بلکہ ہمارے ساتھ تصادم کیا گیا‘ نواز شریف

جمعرات 2 نومبر 2017 11:38

ہم نے کوئی تصادم کی راہ اختیار نہیں کی بلکہ ہمارے ساتھ تصادم کیا گیا‘ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2017ء) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے کوئی تصادم کی راہ اختیار نہیں کی بلکہ ہمارے ساتھ تصادم کیا گیا‘ کوئی بے اصولی کی اور نہ ہی آئندہ کچھ کریں گے‘ اقتدار کی نہیں اقدار کی سیاست کرتے ہیں‘ عوام 2018 میں ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کا اظہار کریں گے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نواز شریف نے پارٹی رہنمائوں کے مشاورتی اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کوئی تصادم کی راہ اختیار نہیں کی۔ ہمارے ساتھ تصادم کیا گیا۔ کوئی بے اصولی کی اور نہ آئندہ ایسا کچھ کریں گے۔ مقدمات کا سامنا کرنے کے لئے ہی آیا ہوں۔ مقدمات سے گھبرانے والا نہیں ہوں اقتدار نہیں اقدار کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ عوام 2018 میں ایک بار پھر مسلم لیگ پر اعتماد کا اظہار کریں گے۔

متعلقہ عنوان :