Live Updates

کرپشن میں ملوث شخص کو عوام کے ٹیکسوں سے پروٹوکول دینا شرمناک ہے‘

شاہد خاقان عباسی کالے دھن کا تحفظ کرنے میں نواز شریف کی مدد کرتے نظر آرہے ہیں،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا بیان

جمعرات 2 نومبر 2017 11:38

کرپشن میں ملوث شخص کو عوام کے ٹیکسوں سے پروٹوکول دینا شرمناک ہے‘
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2017ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن میں ملوث شخص کو عوام کے ٹیکسوں سے پروٹوکول دینا شرمناک ہ ے‘ شاہد خاقان عباسی کالے دھن کا تحفظ کرنے میں نواز شریف کی مدد کرتے نظر آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو عمران خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے پروٹوکول پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے ٹیکسوں سے پروٹوکول دینا شرمناک ہے۔ کرپشن مقدمات میں مطلوب شخص کو پروٹوکول کیسے دیا جاسکتا ہے۔ عدالتوں کو مطلوب شخص کو پنجاب ہائوس میں کیسے رہنے دیا جاسکتا ہے۔ شاہد خاقان عباسی کالے دھن کے تحفظ میں نواز شریف کی مدد کرتے نظر آرہے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات