مشاہد الله خان نے نواز شریف کی وطن آمد پر ایئرپورٹ لائونج میں منعقدہ غیر رسمی اجلاس میں شعر و شاعری کی زبان میں ملکی سیاسی صورتحال بیان کی ،شرکاء محظوظ

جمعرات 2 نومبر 2017 12:32

مشاہد الله خان نے  نواز شریف کی وطن آمد پر ایئرپورٹ لائونج میں منعقدہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2017ء) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما مشاہد الله خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن آمد پر ایئرپورٹ لائونج میں منعقدہ غیر رسمی اجلاس میں شعر و شاعری کی زبان میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال بیان کی اور شرکاء کو محظوظ کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی پر ایئرپورٹ کے لائونج میں جب غیر رسمی اجلاس منعقد ہوا اور اس دوران نواز شریف نے تازہ ترین سیاسی صورتحال بارے پوچھا تو سب نے وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد الله خان کی طرف اشارہ کیا کہ یہ سنائیں گے۔

تو اس پر مشاہد الله خان جو شعر و شاعری کے حوالے سے کافی مشہور ہیں انہوں نے ملکی تازہ ترین سیاسی صورتحال کو شعر و شاعری کی زبان میں انتہائی دلچسپ انداز سے پیش کیا جس سے شرکاء کافی محظوظ ہوئے۔

متعلقہ عنوان :