Live Updates

قندیل قتل ،ْملزم مفتی قوی کا عمران خان سے قریبی تعلق ہے ،ْبرطانوی اخبار

مفتی قوی کا اسکینڈل سامنے آنے سے پہلے تحریک انصاف کی مذہبی امور کمیٹی کے رکن بھی تھے ،ْ دی ٹائمز

جمعرات 2 نومبر 2017 14:03

قندیل قتل ،ْملزم مفتی قوی کا عمران خان سے قریبی تعلق ہے ،ْبرطانوی اخبار
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2017ء) برطانوی اخبار نے کہا ہے کہ قندیل بلوچ قتل کیس کے ملزم مفتی قوی کا تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے قریبی تعلق ہے ،ْوہ تحریک انصاف کی مذہبی امور کمیٹی کے رکن تھے اور قندیل کے لواحقین نے مفتی قوی پر قتل کرانے کا الزام عائد کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی اخبار دی ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستانی ماڈل کے قتل کے اہم ملزم مفتی عبدالقوی کے چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان سے بھی قریبی تعلقات ہیں۔

(جاری ہے)

مفتی عبدالقوی قندیل بلوچ سے ہوٹل کے کمرے میں ملاقات کا اسکینڈل سامنے آنے سے پہلے تحریک انصاف کی مذہبی امور کمیٹی کے رکن بھی تھے اور کئی بار عمران خان کے ساتھ نیوز کانفرنس بھی کر چکے تھے۔دی ٹائمز کے مطابق ماڈل کے لواحقین نے عمران خان سے قریبی تعلق رکھنے والے مفتی قوی کو قتل کا ذمہ دار قرار دیا ،ْ قندیل بلوچ کے والد نے الزام لگایا ہے کہ ان کی بیٹی کے قتل کی ہدایت مفتی قوی نے ہی جاری کی تھیں۔قندیل بلوچ کو گزشتہ سال متنازع عالم دین مفتی قوی سے نجی ہوٹل کے کمرے میں ملاقات کی وڈیو جاری کرنے کے کچھ دن بعد قتل کیا گیا تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات