Live Updates

نوازشریف نے پہلی بار دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑی ،ْ عمران خان طالبان کا حصہ ہیں ،ْ پروٹوکول اور سکیورٹی کے درمیان فرق نہیں سمجھ سکتے ،ْمریم اور نگزیب

جس وزیراعظم نے ملک کو اندھیروں سے نکالا، اسے احتساب سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ،ْتمام اداروں کو آئین اور قانون کے مطابق کام کرنا ہوگا ،ْوزیر مملکت کی میڈیا سے بات چیت

جمعرات 2 نومبر 2017 17:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کو سکیورٹی دینے پر عمران خان کی جانب سے تنقید مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف نے پہلی بار دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑی ،ْ عمران خان طالبان کا حصہ ہیں ،ْ پروٹوکول اور سکیورٹی کے درمیان فرق نہیں سمجھ سکتے ،ْ تمام اداروں کو آئین اور قانون کے مطابق کام کرنا ہوگا۔

جمعرات کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مریم اور نگزیب نے کہا کہ سی پیک دینے والے، دہشتگردی کا خاتمہ کرنیوالے کو ملک سے بھاگنے کی ضرورت نہیں۔ وزیرمملکت نے کہا کہ جس وزیراعظم نے ملک کو اندھیروں سے نکالا، اسے احتساب سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ،ْانہوںنے کہاکہ عمران خان اداروں کو گالیاں دیتے ہیں، بھاگنے کی ضرورت انہیں ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت نے کہاکہ جس نے دہشتگردی کا مقابلہ کیا ہو اسے سیکورٹی کی ضرورت ہوتی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ محمد نواز شریف جس طرح قانون کے سامنے پیش ہورہے ہیں وہ صرف عوام کیلئے ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ محمد نوازشریف ووٹر اور ووٹ کے تقدس کو بحال کرنا چاہتے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہمارا موقف ہے کہ ملک کی ترقی اور خدمت صرف منتخب لوگ ہی کر سکتے ہیں انہوںنے کہاکہ عوام نے محمد نواز شریف کو تیسری مرتبہ وزیراعظم منتخب کیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کے تیسری مرتبہ منتخب وزیراعظم کے خلاف کوئی ثبوت نہیں مل سکا انہوںنے کہاکہ نواز شریف کے خلاف ایک بھی ثبوت سامنے نہیں لایا جا سکا ۔وزیر مملکت نے کہا کہ ثبوت نہ ملنے پر محمد نواز شریف کو اقامہ کی بنیاد پر نااہل کیا گیا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کی عوام محمد نوازشریف اور آئین کے ساتھ ہے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ ملک کے تمام اداروں کو آئین اور قانون کے تحت کام کرنا ہو گا۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان پروٹوکول اور سیکورٹی کے درمیان فرق نہیں سمجھ سکتے ،ْاس لئے سیکورٹی دی کہ محمد نوازشریف نے پاکستان میں پہلی دفعہ دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑی ہے اور آپ نہیں سمجھیں گے کیونکہ آپ تو طالبان کا حصہ ہیں اور ان کی حمایت کرتے ہیںانہوںنے کہاکہ نیا دور کا آغاز ہو چکا ہے جہاں ہر ادارے کو آئین کے اور قانون کے دائرے میں رہ کر کام کرنا ہو گاجس طرح ملک کا منتخب وزیر اعظم آئین اور قانون کے آگے جھوٹے الزامات ہونے کے باوجود پیش ہو رہا ہے اسی طرح تمام اداروں کو آئین اور قانون کی پاسداری کرنی ہوگی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات