قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پیٹرول پر 6 فیصد جبکہ ڈیزل پر 8 فیصد سیلز ٹیکس کم کرنے کا مطالبہ کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 2 نومبر 2017 18:53

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پیٹرول پر 6 فیصد جبکہ ڈیزل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 نومبر2017ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پیٹرول پر 6 فیصد جبکہ ڈیزل پر 8 فیصد سیلز ٹیکس کم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد خزب اختلاف خورشید شاہ نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔ خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پیٹرول پر 6 فیصد جبکہ ڈیزل پر 8 فیصد سیلز ٹیکس کم کیا جائے۔ خورشید شاہ نے اس معاملے کو قومی اسمبلی میں لانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔