نواز شریف اور کیپٹن (ر) صفدر الگ الگ گاڑیوں میں احتساب عدالت پہنچے

عدالت پہنچنے پر (ن) لیگی کارکنوں نے سابق وزیراعظم اور ان کے داماد کی گاڑیوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں

جمعہ 3 نومبر 2017 12:26

نواز شریف اور کیپٹن (ر) صفدر الگ الگ گاڑیوں میں احتساب عدالت پہنچے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 نومبر2017ء) سابق وزیراعظم نواز شریف اور کیپٹن (ر) صفدر الگ الگ گاڑیوں میں احتساب عدالت پہنچے‘ احتساب عدالت پہنچنے پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور کیپٹن (ر) صفدر کی گاڑیوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

کیپٹن (ر) صفدر نواز شریف سے دس منٹ قبل احتساب عدالت پہنچے جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی صاحبزادی کے ہمراہ الگ گاڑی میں احتساب عدالت پہنچے تو پہلے سے موجود لیگی کارکنوں نے نواز شریف اور کیپٹن (ر) صفدر کی گاڑیوں پر پھول برسائے اور ان کے حق میں نعرے بازی کی۔