Live Updates

عمران خان کے جلسے تیسرے دھرنے کا منصوبہ ہے‘

یہ 2018 سے پہلے جمہوری عمل کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں‘ پیپلز پارٹی 2018 کے انتخابات میں تاخیر چاہتی ہے، وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا بیان

جمعہ 3 نومبر 2017 14:36

عمران خان کے جلسے تیسرے دھرنے کا منصوبہ ہے‘
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 نومبر2017ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کے جلسے تیسرے دھرنے کا منصوبہ ہے‘ عمران خان 2018 سے پہلے جمہوری عمل کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں‘ پیپلز پارٹی 2018 کے انتخابات میں تاخیر چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو احسن اقبال نے عمران خان پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے جلسے تیسرے دھرنے کا منصوبہ ہیں اور عمران خان جمہوری عمل کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں۔ عمران خان 2018 سے پہلے جمہوری عمل کو ڈیل ریل کرنا چاہتے ہیں۔ پیپلز پارٹی مردم شماری کے تحت نشستوں کی تقسیم کے معاہدے سے پھر گئی۔ انہوں نے کہا کہ کیا پیپلز پارٹی 2018 کے انتخابات میں تاخیر چاہتی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات