میاں صاحب کو مشکل وقت میں آصف زرداری یاد آجاتے ہیں ،

بتائیں کس کے کہنے پر کالا کوٹ پہن کر سپریم کورٹ گئے آصف علی زرداری ایک منجھے سیاستدان ہیں کسی کو خوش کرنے کیلئے کام نہیں کرتے سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا نواز شریف کے بیان پر رد عمل

جمعہ 3 نومبر 2017 14:36

میاں صاحب کو مشکل وقت میں آصف زرداری یاد آجاتے ہیں ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 نومبر2017ء) پا لستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے نواز شریف کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں صاحب کو مشکل وقت میں آصف علی زرداری یاد آجاتے ہیں وہ بتائے کہ وہ کس کے کہنے پر کالا کوٹ پہن کر سپریم کورٹ گئے تھے۔ انہوں نے کہا کالا کوٹ پہن کر میاں صاحب کس کو خوش کرنا چاہتے تھے۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری ایک منجھے سیاستدان ہیں وہ کسی کو خوش کرنے کیلئے کام نہیں کرتے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا میاں صاحب یہ بتائے رات کی تاریکی ہماری حکومت کیخلاف وہ کس سے ملتے رہے۔ پیپلز پارٹی گالیاں نہیں دیتی، میاں صاحب بتائے کس کے کہنے پر پوری عمر گالیاں دیتے رہے۔ انہوں نے کہا میاں صاحب چوہدری افتخار سے ملکر پیپلز پارٹی کیخلاف سازیشیں کس کے کہنے پر کرتے رہے۔