نوازشریف کے ساتھ مل بیٹھنا مشکل ہوگیا ہے، اعتزاز احسن

جمعہ 3 نومبر 2017 14:41

نوازشریف کے ساتھ مل بیٹھنا مشکل ہوگیا ہے، اعتزاز احسن
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 نومبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نوازشریف بتائیں آصف زرداری کس کو خوش کر رہے ہیں نوازشریف کے ساتھ مل بیٹھنا مشکل ہوگیا ہے ، وہ خود مشکل میں ہیں ،جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سینیٹراعتزازاحسن نے نواز شریف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر صوبے میں ان کی حکومت ہے اور کہتے ہیں کہ سازش ہو رہی ہے، حکومت ان کی اپنی ہے تو جمہوریت کو کس سے خطرہ ہے، نواز شریف مشکل میں ہیں ،جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ہر پردے کے پیچھے بھوت نظر آتے ہیں ،کہتا رہا ہوں کہ نواز شریف شیڈو باکسنگ کررہے ہیں۔ وہ بتائیں کہ آصف زرداری کس کو خوش کر رہے ہیں۔