نوازشریف مشکل میں ہیں‘جمہوریت کوکوئی خطرہ نہیں‘ریفررنس پر شریف خاندان کے خلاف فیصلہ آنا چاہیے-اعتزازاحسن

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 3 نومبر 2017 15:10

نوازشریف مشکل میں ہیں‘جمہوریت کوکوئی خطرہ نہیں‘ریفررنس پر شریف خاندان ..
 اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03نومبر۔2017ء) پیپلزپارٹی کے راہنما سینیٹر اعتزازاحسن نے کہاہے کہ نوازشریف نے عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر جمہوریت کو نقصان پہنچایا اب ان کے ساتھ بیٹھنا مشکل ہے۔اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اعتزازاحسن نے کہا کہ نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم اب دیوار توڑ کر نکلنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن اب ریفرنس میں ان کے خلاف فیصلہ لازم ہے اور وہ مشکل میں ہیں لیکن جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں۔

اعتزازاحسن نے کہا کہ نوازشریف نے ہمیشہ فوج، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر پیپلزپارٹی اور جمہوریت کو نقصان پہنچایا، جنرل اسلم بیگ کے ساتھ مل کر بے نظیر کی حکومت کے خلاف نوازشریف ہی کھڑے ہوئے، ججوں پر دباﺅ ڈال کر بے نظیر کو سزا بھی دلوائی، یوسف رضا گیلانی کو نااہل قرار دینے میں بھی ان ہی کا ہاتھ تھا اب پیپلزپارٹی کے ان کے ساتھ بیٹھنا مشکل ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

بیرسٹراعتزازاحسن نے کہا کہ ایک عرصے سے کہہ رہا ہوں کہ نوازشریف شیڈو باکسنگ کررہے ہیں انہیں ہرکونے اور پردے کے پیچھے بھوت نظر آتے ہیں، ان کی اپنی حکومت ہونے کے باوجود کہتے ہیں کہ ان کے خلاف سازش ہورہی ہے اور وہ بتائیں کہ حکومت ان کی اپنی ہے تو جمہوریت کو کس طرح خطرہ ہوسکتا ہے اور نام لیں کہ آصف زرداری کس کے کہنے پر ان کے خلاف بات کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :