نواز شریف اورمریم نواز اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے،

اسپیکر پنجاب اسمبلی ،کارکنوں کی ملاقات رانا محمد اقبال نے سابق وزیر اعظم سے بیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی ،جلد صحتیابی کیلئے دعا

جمعہ 3 نومبر 2017 15:57

نواز شریف اورمریم نواز اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 نومبر2017ء) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے ۔سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز نیب عدالت میں پیشی کے بعد خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے لاہور پہنچے ۔

(جاری ہے)

سابق وزیر اعظم اور ان کی صاحبزاد ی انتہائی سخت سکیورٹی میں ائیر پورٹ سے اپنی رہائشگاہ جاتی امراء پہنچے ۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف سے اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال نے جاتی امراء رائے ونڈ میں ملاقات کر کے بیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی ۔ رانا محمد اقبال نے بیگم کلثوم نواز کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ علاوہ (ن) لیگ کے کارکنوں نے بھی سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ۔