Live Updates

تحریک انصا ف کے سربراہ عمران خان الیکشن سے چند ماہ پہلے جمہوری عمل ڈیل ریل کر نا چاہتے ہیں ،ْ احسن اقبال

جمعہ 3 نومبر 2017 16:44

تحریک انصا ف کے سربراہ عمران خان الیکشن سے چند ماہ پہلے جمہوری عمل ڈیل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 نومبر2017ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحریک انصا ف کے سربراہ عمران خان الیکشن سے چند ماہ پہلے جمہوری عمل ڈیل ریل کر نا چاہتے ہیں ۔وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے اپنے ٹویٹ میں عمران خان کے جلسوں کو جمہوری عمل کے خلاف سازش قراردیا۔

(جاری ہے)

احسن اقبال نے کہا کہ بظاہر عمران خان کے جلسے جلوس تیسرے دھرنے کے پلان کا حصہ لگتے ہیں ،ْ تیسرے دھرنے کے زریعے جمہوری عمل کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ جب ملکی حالات 2018 کے الیکشن عمل کے زریعے جمہوری عمل کی طرف بڑھ رہے ہیں، ایسے میں عمران خان جمہوری عمل کو الیکشن سے چند ماہ پہلے ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات