Live Updates

ملک میں 1970ء کے علاوہ کوئی صاف شفاف الیکشن نہیں ہوئے،عمران خان

حکمرانوں کوکھانسی بھی آئے توعلاج بیرون ملک ہوتاہے،میرادوبارانتہائی سنجیدہ علاج شوکت خانم میں ہوا،شہبازشریف نے پولیس کی وردی تبدیل کرکے ڈاکیا بنا دیا،شہبازشریف کوہالی ووڈ بھیج دواچھی ایکٹنگ کرے گا، دین ،روٹی کپڑامکان اور پاکستان کوایشیاء کا ٹائیگربنانے کے نام پرووٹ لیے گئے۔کوٹ ادومیں عوامی جلسے سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 3 نومبر 2017 17:49

ملک میں 1970ء کے علاوہ کوئی صاف شفاف الیکشن نہیں ہوئے،عمران خان
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 نومبر2017ء) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ ملک میں1970ء کے علاوہ صاف شفاف الیکشن نہیں ہوئے،حکمرانوں کوکھانسی بھی آتی ہے توعلاج بیرون ملک ہوتاہے،میرادوبارانتہائی سنجیدہ علاج شوکت خانم میں ہوا،شہبازشریف نے پولیس کی وردی تبدیل کرکے ڈاکیا بنا دیا،شہبازشریف کوہالی ووڈ بھیج دواچھی ایکٹنگ کرے گا، دین ،روٹی کپڑامکان اور پاکستان کوایشیاء کاٹائیگربنانے کے نام پرووٹ لیے گئے۔

انہوں نے کوٹ ادومیں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قوم کوسمجھ آگئی ہے کہ دین کے نام پر،روٹی کپڑامکان اور پاکستان کوایشیاء کاٹائیگربنانے کے نام پرووٹ لیے جاتے ہیں۔جب قوم کوسمجھ اور شعورآجاتاہے توپھرملک میں حقیقی جمہوریت آتی ہے۔

(جاری ہے)

جب 30سالوں نے جھوٹ بول کرعوام سے ووٹ لیے جائیں۔حکمرانوں کے بچے ،کاروبار، جائیدادیں باہراور عیدیں بھی باہرکرتے ہیں۔

کھانسی بھی ہوجائے توباہرعلاج کروانے جاتے ہیں۔ہسپتالوں میں جگہیں نہیں سڑکوں پربچے پیداہورہے ہیں۔بچے یہاں غربت بھوک افلاس سے مررہے ہیں۔ہم اپنے بچوں کوپوری غذانہیں دیتے۔45فیصدپاکستانی بچے ایسے ہیں۔جن کے بیماری کے باعث قد اور دماغ نہیں پھلتے پھولتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حقیقی جمہوریت کیلئے تین چیزیں ضروری ہوتی ہیں۔ملک کاسربراہ عوام اور پارلیمنٹ کوجواب دہ ہوتاہے۔

شفاف الیکشن ضروری ہوتے ہیں۔1970ء کے علاوہ کوئی شفاف الیکشن نہیں ہوا۔انہوں نے کہاکہ ہم نوازشریف سے پارلیمنٹ میں پوچھاتھا کہ لندن میں اربوں کی جائیدادکیسے بنائی؟ پارلیمنٹ میں وزیراعظم جواب دہ ہوتاہے۔لیکن نوازشریف نے ہمیں جواب نہیں دیا۔اسپیکراور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اور سارے اداروں نے ہاتھ کھڑے کردیے۔خواجہ آصف نے کہاکہ میاں صاحب فکرنہ کروکہ لوگ پاناما کوبھول جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ خواجہ آصف یہ تمہارے باپ کاپیساچوری ہواتھا جوعوام بھول جائیں گے۔یہ پیساقوم کاچوری ہوا۔یہ آپ کی طرح نوازشریف کے جوتے پالش کرنے والے نہیں۔عمران خان نے کہاکہ قانون کی بالادستی کامطلب یہ ہے کہ ہرشعبے میں میرٹ ہو۔کرکٹ ٹیم سے لیکرہرجگہ پرمیرٹ ہوتی ہے۔اسٹیل مل میں اگرمیرٹ پرلوگ آئے ہوتے توآج یہ حال نہ ہوتا۔اداروں میں جولوگ بیٹھے ہوئے ہیں ان کامیرٹ صرف نواشریف کادرباری ہوناہے۔

نیب اور ایف بی آرمیں ان کے غلام بیٹھے ہوئے ہیں۔پیسا چوری کرنے والوں کو40گاڑیوں کاپروٹوکول مل رہاہے۔مریم بی بی بتائیں 80کروڑ روہے کہاں سے آئے۔اسحا ق ڈارکہتے ہیں میری طبیعت ٹھیک نہیں کیاپاکستان میں کوئی ہسپتال نہیں جہاں علاج ہو۔میرادوبارانتہائی سنجیدہ علاج ہوالیکن میں توبیرون ملک نہیں گیابلکہ میں نے اپناعلاج شوکت خانم میں کروایا۔

میں اور میری بہنیں میوہسپتال میں پیداہوئے ۔سونیاگاندھی کاگنگا رام ہسپتا ل میں علاج ہورہاہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں جوعوام کاسیلاب آرہاہے سب ڈاکوؤں کوبہاکرلے جائے گا۔کسانون کویقین دلاتاہوں کہ کسانوں کی مددصرف عمران خان اور پی ٹی آئی کرے گی۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بھی نیچے لائیں گے۔سرکاری سکولوں اور ہسپتالوں کی حالت بہترکریں گے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے خیبرپختونخواہ پولیس نظام کوبہترین بنایا۔شہبازشریف سے بڑاڈرامے بازنہیں دیکھا۔شہبازشریف نے پولیس کی وردی تبدیل کرکے ان کوڈاکیے کی وردی پہنادی۔شہبازشریف کوباہربھیج دواچھی ایکٹنگ کرے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات