Live Updates

عمران خان ملک میں منفی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں، سینیٹر چوہدری تنویر

جمعہ 3 نومبر 2017 18:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 نومبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر چوہدری تنویر نے کہا ہے کہ عمران خان ملک میں منفی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں، شیخ رشید جیل جانے سے ڈرتا ہے، مجھے اس نے کہا کہ میں اس عمر میں جیل نہیں جانا چاہتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے پارلیمنٹ ہائوس میں صحافیوں کے ایک گروپ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان سیاست اور جمہوریت کیلئے خطرہ ہیں، ان کی کوشش ہے کہ ملک میں ترقی و خوشحالی کا عمل رک جائے، وہ ملک میں منفی سیاست کو پروان چڑھانا چاہتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شیخ رشید وفادار نہیں، جیل جانے سے اسے ڈر لگتا ہے۔ چوہدری تنویر نے کہا کہ شیخ رشید ہر دور میں چھتریاں بدلتا رہا ہے، اس میں وفا نام کی کوئی چیز نہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :