Live Updates

شہبازشریف کے ترقیاتی ویژن کی وجہ سے سیاسی مخالفین کا مستقبل تاریک ہو چکا ہے،عمران خان سیاست میں آ کر بہتان خان بن چکے ہیں، ملک محمد احمد خان

جمعہ 3 نومبر 2017 21:14

لاہور۔3 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 نومبر2017ء) حکومت پنجاب کے ترجمان اور رکن صوبائی اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ شہبازشریف کے ترقیاتی ویژن کی وجہ سے سیاسی مخالفین کا مستقبل تاریک ہو چکا ہے،کرکٹر عمران خان سیاست میں آ کر بہتان خان بن چکے ہیں۔ عمران خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے ترجمان حکومت پنجاب ملک محمد احمد خان نے کہا کہ شہبازشریف کے ترقیاتی ویژن کی وجہ سے سیاسی مخالفین کا مستقبل تاریک ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب میں بدلتی ہوئی صورتحال دیکھ کر عمران خان بوکھلا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست الزام تراشی پر مبنی ہوتی ہے اور شہبازشریف کی سیاست کا محور ہمیشہ سے عوامی خدمت ہے۔ ملک محمد احمد خان نے کہا کہ پنجاب میں روزبروز ترقی دیکھ کر خیبرپختونخوا کے عوام رشک کرتے ہیں۔ صوبہ بھر کے دیہات میںکھیت سے منڈی تک ہزاروں کلومیٹر پختہ سڑکیں تبدیلی اور ترقی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ 100 ارب کے کسان پیکج سے پنجاب کے کسان کی قسمت بدل گئی۔ عمران خان اور ان کے حواری یہ دیکھ کر پریشان ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :