Live Updates

عمران خان سیاست میں آکر بہتان خان بن چکے ہیں‘ ملک محمداحمدخاں

ہفتہ 4 نومبر 2017 12:20

قصور۔4 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 نومبر2017ء) کرکٹرعمران خان سیاست میں آکر بہتان خان بن چکے ہیں‘عمران خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات ورکن صوبائی اسمبلی ملک محمداحمدخاں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے ترقیاتی ویژن کی وجہ سے سیاسی مخالفین کا مستقبل تاریک ہوچکاہے‘ پنجاب میں بدلتی ہوئی صورتحال دیکھ کر عمران خان بوکھلاچکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزیدکہا کہ عمران خان کی سیاست الزام تراشی پر مبنی ہے اور شہبازشریف کی سیاست کا محورہمیشہ سے عوامی خدمت ہے۔ ملک محمداحمدخاں نے مزیدکہا کہ پنجاب میں روزبروز ترقی دیکرخیبرپختونخواہ کے عوام رشک کرتے ہیں‘ صوبہ بھرکے دیہاتوں میں کھیت سے منڈی تک ہزاروں کلومیٹر پختہ سڑکیں تبدیلی اور ترقی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ عوام کو معیاری سہولیات فراہم کرنا مسلم لیگ (ن) حکومت کی اولین ترجیحات ہیں جس کیلئے ہم دن رات کوشاں ہیں۔میاں برادران ہی ملک وقوم کے خیرخوا ہ لیڈرہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :