Live Updates

عمران خان ذہنی طور پر مفلوج ہو چکے ہیں پاکستان کے عوام عمران خان کے اس عمل کی بھرپور طریقہ سے مذمت کرتے ہیں‘عمران خان اپنی ہٹ دھرمی اور انا کی تسکین کیلئے پاکستان کے عوام کو مشکلات میں دھکیل رہے ہیں

مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما فرزانہ کاظمی کی صحافیوں سے گفتگو

ہفتہ 4 نومبر 2017 14:10

ٓاسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 نومبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما فرزانہ کاظمی نے کہا ہے کہ عمران خان ذہنی طور پر مفلوج ہو چکے ہیں پاکستان کے عوام عمران خان کے اس عمل کی بھرپور طریقہ سے مذمت کرتے ہیں ۔ ا عمران خان اپنی ہٹ دھرمی اور انا کی تسکین کیلئے پاکستان کے عوام کو مشکلات میں دھکیل رہے ہیں جس سے آئندہ آنے والے وقت میں انکے لیے بھی شدید مشکلات پیدا ہو جائیں گی ۔

ن خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔فرزانہ کاظمیے کہا کہ عمران خان غیر آئینی اورغیر قانونی طریقہ سے اقتدار حاصل کرنا چاہتے ہیں ان کا مقصد پچھلے دروازے سے وزیراعظم بننا ہے جبکہ پاکستان کے عوام ان کے اس اقدام کو کسی بھی صورت قبول نہیں کرینگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنی مقبولیت مکمل طورپر کھو چکے ہیں ان کی حالیہ اور سابقہ کارکردگی سے یہ بات عیاں ہو چکی ہے کہ وہ اس وقت پاکستان کے عوام کیلئے مشکلات کھڑی کر رہے ہیں اور وہ پاکستان کے ناکام ترین لیڈر ہیں انہوں نے کہا کہ ایسے طریقہ سے پاکستان میں جمہوریت کو سبوتاژ کیاجائیگا جس سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے ۔

انہوںنے کہا کہ عمران خان اپنی ہٹ دھرمی اور انا کی تسکین کیلئے پاکستان کے عوام کو مشکالت میں دھکیل رہے ہیں جس سے آئندہ آنے والے وقت میں انکے لیے بھی شدید مشکلات پیدا ہو جائیں گی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :