Live Updates

تحریک انصاف نے ملک کو کرپشن، غیر اعلانیہ بادشاہت سے نجات دلانے کا عزم کر رکھا ہے‘ قائد تحریک عمران خان نے نواز برادران اور زرداری ٹولہ کی سیاست کا اصل چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے

پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما، سابق امیدوار اسمبلی چوہدری اسحاق طاہر کی بات چیت

ہفتہ 4 نومبر 2017 15:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما، سابق امیدوار اسمبلی چوہدری اسحاق طاہر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ملک کو کرپشن، غیر اعلانیہ بادشاہت سے نجات دلانے کا عزم کر رکھا ہے، قائد تحریک عمران خان نے نواز برادران اور زرداری ٹولہ کی سیاست کا اصل چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے، جس وجہ سے پاکستانی عوام قائد تحریک عمران خان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہو چکے ہیں اور 2018 میں تحریک انصاف کو پاکستان بھر سے بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کو عزم کر چکے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جرمنی میں تاریخی ملین مارچ بھارت کیخلاف کرنے کے بعد بیرسٹر سلطان محمود کی وطن واپسی پر ائیرپورٹ پر شاندار استقبال کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ سٹی سوشل میڈیا ایڈوائزر اسرار احمد، تحریک انصاف ہٹیاں بالا کے عہدیدار اور کارکنان کی بڑی تعدادبھی موجود تھی، انہوں نے کہا کہ قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری واحد کشمیری لیڈر ہیں جنہوں نے خلوص نیت کیساتھ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا اور اپنے جیب سیاخراجات کر کے دنیا کے سامنے مسلہ کشمیر کی نزاکت رکھی، بیرسٹر سلطان محمود کی انتھک محنت کے باعث آج دنیا کی توجہ مسلہ کشمیر پر مبذول ہو چکی ہے وہ وقت دور نہیں جب بیرسٹر سلطان محمود کی قیادت میں کشمیری عوام کو ان کا حق آزادی ملے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات