Live Updates

تحریک انصا ف عمران خان کی قیادت میں ملک میں حقیقی تبدیلی لانے اور ملک ترقیافتہ ممالک کے صف کھڑا کرنے کیلئے کوشاں ہے ، تحریک انصاف نے اقتدار کو تجارت کا ذریعہ بنانے کی بجائے عبادت سمجھ کر ملک سے کرپشن کے خاتمے کو ترجیح دی ،عوام سے کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنا کر پی ٹی آئی پر عوام کا ایک نہ ختم ہونیوالا اعتماد پیدا کر دیا ،

آنیوالے انتخابات کارکردگی کی بنیاد پر ہوں گے،تھانوں اور کچہریوں کا دور گزر چکا صوبائی وزیر کھیل محمود خان کا سنپوڑہ میں شمولیتی اجتماع سے خطاب

ہفتہ 4 نومبر 2017 19:32

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 نومبر2017ء) خیبر پختونخوا کے وزیر کھیل و آبپاشی اور پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ریجن کے منتخب صدر محمود خان نے کہا ہے کہ تحریک انصا ف عمران خان کی قیادت میں ملک میں حقیقی تبدیلی لانے اور انصاف پر مبنی میرٹ کے مطابق ایک شفاف نظام قائم کرکے خود مختاراورترقیافتہ ممالک کے صف کھڑا کرنے کے لئے کوشاں ہے ، تحریک انصاف نے اقتدار کو تجارت کا ذریعہ بنانے کی بجائے عبادت سمجھ کر ملک سے کرپشن اور اقرباپروری کا خاتمہ کرنے پر ترجیح دی ،عوام سے کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنا کر پی ٹی آئی پر عوام کا ایک نہ ختم ہونے والا اعتماد پیدا کر دیا ،صوبائی حکومت نے کرپشن اور ناانصافی کے خلاف عملی اقدامات اٹھاکر سرکاری اداروں باالخصوص صحت اور تعلیم کے محکموں کو بھر پور توجہ دی اور ان کو عوام کے تابع بنان دیا ہے جس کی تائید مخالفین بھی کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو سنپوڑہ مٹہ سوات میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر اے این پی اور جے یو آئی کے سرکردہ اور اہم شخصیات جن میں بخت زادہ عرف کاکا، حیدر علی ، اسرار الله ، سمیع الله ، باچا سید ، خلیل الله ، بہرام خان اور محمد علی جان نے اپنے سینکڑوں اور خاندانوں کے ہمراہ اپنے دیرینہ پارٹیوں سے تعلقات ختم کرکے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان کیا اور پی ٹی آئی اوصوبائی وزیررمحمو خان پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ۔

اجتماع سے جنرل کونسلر سید احمد نور ، شیر بہادر خان اور محمد سید عرف کاکا نے بھی خطاب کیا ۔ محمود خان نے کہا کہ ہمارے سیاسی مخالفین ابھی سے گھبراہٹ کے شکار ہیں اور ہماری کامیابیوں نے ان کی نیندیں حرا م کر دی ہیں، آنے والے انتخابات کارکردگی کی بنیاد پر ہوں گے اور تھانوں اور کچہریوں کا دور وہ دور گزر چکا ہے اور یہاں پر اب بلاامتیاز غریب اور امیر کو یکساں انصاف فراہم ہو رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت پر عوام کا اعتماد اس بات کا مظہر ہے اور این اے 4-کی واضح کامیابی نے مخالفین کی آنکھیں کھول دی ہیں ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ اب عوام باشعور ہو چکے ہیں اور ان کو سبز باغ اور خالی خولی نعروں سے ورغلایا نہیں جا سکتا ۔صوبائی وزیر نے اس موقع پر علاقے کے لئے ایک ٹرانسفارمر ، بجلی کے کھبے اور واٹر سپلائی سکیم کی منظوری کا بھی اعلان کیا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات