Live Updates

این اے فور الیکشن2018 کا ٹریلر تھا آئندہ ملک کے وزیراعظم عمران خان ہوںگے،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی

ہفتہ 4 نومبر 2017 19:34

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی ایم پی اے نے کہا ہے کہ این اے فور الیکشن2018 کا ٹریلر تھا انشاء اللہ آئندہ ملک کے وزیراعظم عمران خان ہوںگے وہ گزشتہ روز یوسی 19 گنج میں عوامی رابطہ مہم کے دوران لوگوں سے خطاب کررہے تھے شوکت یوسفزئی نے حلقے میں جاری ترقیاتی کاموں کابھی معائنہ کیا اور بعد میں چھ کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے منڈا بیری گرلز ہائی سکول بھی گئے اوروہاں جاری کام کو دیکھا‘ اس موقع پر منتخب بلدیاتی ممبران زاہد مہمند‘ رفیع ‘ کامران ودود‘ رضوان احمد ‘ فرید خان‘ فواد اعوان‘ عامر ‘ وہاب‘ وقار سیٹھی‘ علی اعوان ‘ سلمان صمدانی بھی انکے ہمراہ تھے شوکت یوسفزئی نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پشاور کو بہت اہمیت دے رہی ہے پہلی بار اس کے انفراسٹرکچر کو بہتر کرنے پر توجہ دی جارہی ہے اربوں روپے کے ترقیاتی کام ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ گور گٹھڑی سے گھنٹہ گھر تک روڈ‘ چوک یاد گار کی ری ڈیزائن اورقصہ خوانی سے گھنٹہ گھر تک فٹ پاتھ بنانے پرجلد کام شروع ہوجائیگا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :