Live Updates

کوئی جتنی مرضی سازشیں کرلے مسلم لیگ(ن) اور قیادت کو کبھی ایک دوسرے سے جُدا نہیں کرسکتا ،ملک شکیل اعوان

پیپلز پارٹی اور قیادت کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی چوہدری نثار اور نوازشریف میں دُوریاں پیدا کی جائیں ترقیاتی منصوبوں کو دھرنوں ،سازشوں سے روکنے کی کوششوں میں مصروف عمران خان اور حواریوں کو قوم کے سامنے بے نقاب کریں گے ، بیان

ہفتہ 4 نومبر 2017 20:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 نومبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سابق رُکن قومی اسمبلی ملک شکیل اعوان نے کہا ہے کہ کوئی مائی کا لعل چاہے جتنی مرضی سازشیں کرلے پاکستان مسلم لیگ(ن) اور اس کی قیادت کو کبھی ایک دوسرے سے جُدا نہیں کرسکتا پاکستان پیپلز پارٹی اور اسکی قیادت کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور قائد میاں محمد نوازشریف میں دُوریاں پیدا کرکے پاکستان مسلم لیگ(ن) میں قائم اعتماد اور بھروسہ کی مضبوط دیوار میں شگاف ڈالا جاسکے چوہدری اعتزازجیسے گھنا ئو نے کرداروں کو ہمیشہ مایوسی ہوئی ہے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے مُلک کی سب سے بڑی جمہوری پارٹی میں فیصلوں کی مشاورت میں اختلاف رائے کرنے کا ہمیشہ حق دیا ہے ۔

(جاری ہے)

سینئر رہنماء چودھری نثار علی خان کے مشورے اور رائے ہمیشہ قائد میاں محمد نواز شریف اور پارٹی کے حق میں ہوتے ہیں اور آخری فیصلہ ہمیشہ قائد میاں محمد نواز شریف کا مانا گیا اور سب اُنکے فیصلے کے پیچھے کھڑے ہوتے ہیں آنے والے 2018ء کے عام انتخابات میں قائد میاں محمد نواز شریف چوہدری نثار علی خان سمیت اپنے دیرینہ ساتھیوں کے ساتھ میدان میں اُتریں گے اور مسلم لیگ(ن) کے دور حکومت میں تیز رفتاری سے جاری ترقیاتی منصوبوں کو گزشتہ چار سال سے ہر مرحلہ پر دھرنوں اور سازشوں کے ذریعے روکنے کو کوششوں میں مصروف عمران خان اور انکے حواریوں کو قوم کے سامنے بے نقاب کریں گے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات