Live Updates

عوام کا پیسہ عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جا رہا ہے،محمد عا طف

تحریک انصاف کی حکومت عام آدمی اور غریب کی حکومت ہے،عمران خان کی سربراہی میں ایک دن پاکستان دنیا کے نقشے پر تارا بن کر چمکے گا،صوبائی وزیرتعلیم کا عوامی جلسے سے خطاب

ہفتہ 4 نومبر 2017 20:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 نومبر2017ء) صوبائی وزیر تعلیم محمد عا طف نے کہا ہے کہ عوام کا پیسہ عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جا رہا ہے۔جس سے ان کے مسائل میں خاطر خواہ کمی آرہی ہے۔ماضی میں عوام کا کوئی پرسال حال نہیں تھا ۔غریب کے پیسوں سے صرف تجوریاں بھری جاتی تھی جبکہ موجودہ صوبائی حکومت نہ صرف غریب عوام کے فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کر رہی ہیں بلکہ ان کو با اختیاربھی بنا رہی ہے۔

پورے صوبے میں میرٹ کا نظام رائج او ر الیکشن سے پہلے جو نظام کی تبدیلی کی بات کی گئی تھی اس کے ثمرات غریب عوام کو مل رہی ہیں۔وہ پی کے 30کے یونین کونسل سکندری پوردل آباد میں 5کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے جانے والے 4کلو میٹر روڈ کی افتتاح کے بعد ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ممبر شیر بہادر کے علاوہ حلقہ پی کے ۔

30سے ضلعی اور تحصیل ممبرران بھی موجود تھے۔محمد عاطف نے اپنے خطاب میں کہا کہ سکندری پوردل آباد یونین کونسل میں ریکارد ترقیاتی کام ہو چکے ہے۔جن میں گرلز پرائمری سکول کی تعمیر ،دو سکولوں کی اب گریڈیشن ،60محلوں کی تعمیر ،ڈسپنسری کا قیام یونین کونسل کے تمام سکولوں کو فرنیچر کی فراہمی اور بجلی پر کروڑوں روپے خرچ کئے جا چکے ہیںجبکہ جاری منصوبوں میں سولر لائٹس ،ویل چئیرز ،مسجدوں اور مدرسوں کی سولرائزیشن اور سلائی مشینوں کی فراہمی کے منصوبے شامل ہیں۔

یہ ان تمام وعدوں کی تکمیل ہے۔جو الیکشن سے پہلے عوام کے ساتھ کئے گئے تھے۔انہوں نے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عام آدمی اور غریب کی حکومت اور ان کے سیاست کا محور غریب کو کو اس کا حق انکی دہلیز پر مہیاکرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی سربراہی میں ایک دن پاکستان دنیا کے نقشے پر تارا بن کر چمکے گا،اور عوام کے خلوص اور محبت اور پاکستان کا وزیر اعظم ہوگا۔اس موقع پر اہلیان علاقہ نے عاطف خان سے پلے گراونڈ کا مطالبہ کیا جو کہ صوبائی وزیر نے عنقریب پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔انہوںنے کہا کہ ماضی میں یہ سڑک 22کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی تھی لیکن اب کی بار حکومت نے اسے پانچ کروڑ روپے میں مکمل کیا جو گزشتہ حکومت کی کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات