Live Updates

نوازشریف آپ مائنس ون ہوگئے ہو،سپریم کورٹ کےپانچ ججزنے نااہل قراردیا ہے،عمران خان

شاہد خاقان عباسی سے کمزور وزیراعظم نہیں دیکھا،94ارب سے الیکشن نہیں خریدنے دیں گے،سموگ کاموسم تاریخ میں نہیں دیکھایہ دھند نہیں آلودگی ہے، اقتدارمیں آکرپہلا کام درخت لگائیں گے۔خانیوال میں عوامی جلسہ سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 4 نومبر 2017 20:10

نوازشریف آپ مائنس ون ہوگئے ہو،سپریم کورٹ کےپانچ ججزنے نااہل قراردیا ..
خانیوال(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔04 نومبر2017ء) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ نوازشریف آپ مائنس ہوگئے ہو،پانچ ججزنے نااہل قرار دیاہے،شاہدخاقان عباسی سے کمزوروزیراعظم نہیں دیکھا،94ارب سے الیکشن نہیں خریدنے دیں گے،سموگ کاموسم تاریخ میں نہیں دیکھایہ دھند نہیں آلودگی ہے، اقتدارمیں آکرپہلاکام درخت لگائیں گے۔انہوں نے آج خانیوال میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں وہ پاکستانی ہوں جس کواللہ نے بہت کامیابیاں دیں۔

پہلی بارپاکستان نے کرکٹ میں انڈیامیں جاکران کوہرایا۔پھرپہلی بارانگلینڈ میں جاکرانگلینڈ کوہرایا۔ہندوستان میں نہروکپ جیتا اور پھرورلڈ کپ جیتا۔ورلڈ کپ جیت کرجب ہم ایئرپورٹ پرپہنچے توساری دنیاباہرسڑکوں پرکھڑی تھی۔

(جاری ہے)

شوکت خانم ہسپتال 29دسمبر1994ء کو جب دروازہ کھلاتواللہ کاشکری اداکیا۔ہسپتال بنانابہت مشکل کام ہے۔یہ پاکستان تھا جب یہاں کے ادارے خطے میں بہترین ادارے تھے۔

دبئی میں آج لوگ جاتے ہیں لیکن 25سال قبل لوگ کراچی میں چھٹیاں منانے آتے تھے۔پی آئی اے کا نیویارک روٹ بندکردیاگیا۔یہ پی آئی اے ٹاپ ایئرلائن تھی۔دنیاہماری ایئرلائن کومانتی تھی۔پاکستان تیزی سے ترقی کررہاتھا لیکن مجرموں نے ملک پربیٹھ کرقبضہ کرلیا۔انہوں نے کہاکہ عوام میں شعورپھرواپس آگیاہے۔پاکستان تبدیلی کیلئے جاگ چکاہے،عوام فیصلہ کربیٹھی ہے۔

انہوں نے کہاکہ میں نے 24 سال کی عمرمیں دنیاکاچکرلگایا۔میں نے ساراپاکستان دیکھاہے جتناپاکستان خوبصورت ہے دنیاکاکوئی ملک خوبصورت نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں تمام موسم ،پہاڑاور وسائل ہیں۔آسٹریلیا میں چھ چھ انچ سے زیادہ کہیں بھی ٹاپ زرخیزمٹی نہیں جبکہ ہمارے چھ چھ فٹ ہے۔میں نے پہاڑوں میں خیبرپختونخواہ میں ایسی وادیاں ڈھونڈیں ہیں کہ دنیاسے سیاح پاکستان میں آئیں گے۔

اللہ نے ہمیں سب کچھ دیالیکن ہم پاکستانیوں نے اپنافرض پورانہیں کیا۔عمران خان نے کہاکہ آج کل سموگ کاموسم ہے۔اس طرح کاموسم تاریخ میں کبھی نہیں آیا۔یہ دھند نہیں بلکہ آلودگی ہے۔پاکستان میں تین لاکھ سے زائد لوگ ہوااور پانی کی آلودگی سے مرجاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اقتدارمیں آکرپہلاکام پختونخواہ کی طرح درخت لگائیں گے۔کے پی میں تین سالوں میں ایک ارب اٹھارہ کروڑدرخت اگائے ہیں۔

یعنی چالیس چھانگا مانگالگائے ہیں۔انہوں نے کہاکہ شاہدخاقان عباسی سے کمزوروزیراعظم نہیں دیکھا۔میں سمجھتاتھا کہ شوکت عزیز گراہواہے۔لیکن آپ اس سے بھی گرگئے ہو۔300ارب چوری کرکے باہرلیکرگیاآپ اس کی خدمت کررہے ہو۔انہوں نے کہاکہ شاہد خاقان تم 94ارب روپے ایم این ایز کودے کرالیکشن خرید رہے ہو۔یہی پیسے اگرایم این ایزاور لوگوں کی جیبوں میں جانے کی بجائے قوم پرخرچ کیے جائیں تودکھ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف مائنس ون ہوگئے ہیں۔آپ کوسپریم کورٹ کے پانچ ججزنے نااہل قراردے دیاہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات