Live Updates

اقتدار ملا تو ملک سے کرپشن ختم ، چین کی معاشی ترقی کے ماڈل کی پیروی کریں گے، عمران خان

مخالفین کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں کریں گے، شاہد خاقان عباسی سے زیادہ کمزور وزیراعظم نہیں دیکھا، وہ ایک نااہل وزیراعظم کے پیروں پر گرتے ہیں ، حکومت 94 ارب روپے اپنے ایم این ایز کو دے کر الیکشن خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں (ن)لیگ لوگوں کو خریدنے کے لئے جتنا چاہے پیسہ لگالے ، شکست ان کا مقدر ہے ، اس غلط فہمی میں نہ رہنا، یہ قوم بکنے والی نہیں،ملک کے حالات بگڑ رہے ہیں ، پاکستان میں تین لاکھ لوگ آلودگی سے مرتے ہیں یہ دھند نہیں آلودگی ہے ،پولیس اور سول بیوروکریسی کو ٹھیک کر لیا تو ملک بہت تیزی سے بہتری کی طرف جائے گا ، عوام کے مسائل حل ہوں گے،اقلیتی برادری کو تحفظ دلائیں گے، ہم نے ملک کا گورننس سسٹم، بیوروکریسی اور سول سرونٹ سسٹم کرنا ہے، کوئی سیاستدان اپنا تھانیدار نہیں لگا سکے گا ، ہم ایسی قوم بنائیں گے جو کسی کے سامنے جھکے گی نہیں ، دنیا میں پاکستانی اور ہرے پاسپورٹ کی عزت ہوگی ،پنجاب پولیس کو کپڑے تبدیل کر کے نہیں بلکہ میرٹ پر بدلیں گے ، مولانا فضل الرحمان ہر حکومت کیساتھ فٹ ہوجاتے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا خانیوال میں جلسہ سے خطاب

ہفتہ 4 نومبر 2017 21:32

اقتدار ملا تو ملک سے کرپشن ختم ، چین کی معاشی ترقی کے ماڈل کی پیروی کریں ..
خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اقتدار ملا تو ملک سے کرپشن ختم کردیں گے، چین کی معاشی ترقی کے ماڈل کی پیروی کریں گے، ہم مخالفین کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں کریں گے، شاہد خاقان عباسی سے زیادہ کمزور وزیراعظم نہیں دیکھا، وہ ایک نااہل وزیراعظم کے پیروں میں گرتاہے ، وزیراعظم تھوڑی دلیری دکھائیں اور عباسیوں کیلئے فخر کا نشان بنیں ،ان جیسا بزدل وزیراعظم نہیں دیکھا، شاہد خاقان عباسی 94ارب روپے اپنے ایم این ایز کو دے کر الیکشن خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں ، اس غلط فہمی میں نہ رہنا یہ قوم بکنے والی نہیں ، اس کی قیمت نہیں لگے گی ، اگر تم 94ارب قوم کو دو تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے ، ایک طرف قوم قرضے میں ڈوبی ہوئی ہے اور دوسری طرف تم 94ارب روپے سے الیکشن خریدنے کی کوشش کر رہے ہو، حکمران الیکشن میں جتنا مرضی پیسہ لگادیں پھر بھی ہاریں گے خود یہی ، مسلم لیگ (ن) ہی ہارے گی ، عوام پس رہی ہے ، ملک کے حالات بگڑ رہے ہیں ، پاکستان میں تین لاکھ لوگ آلودگی سے مرتے ہیں یہ دھند نہیں آلودگی ہے پولیس اور سول بیوروکریسی کو ٹھیک کر لیا تو ملک بہت تیزی سے بہتری کی طرف جائے گا اور عوام کے مسائل حل ہوں گے،اقلیتی برادری کو تحفظ دلائیں گے ، ہم نے ملک کا گورننس سسٹم، بیوروکریس اور سول سرونٹ سسٹم کرنا ہے،، کوئی سیاستدان اپنا تھانیدار نہیں لگا سکے گا ، ہم ایسی قوم بنائیں گے جو کسی کے سامنے جھکے گی نہیں ، دنیا میں پاکستانی اور ہرے پاسپورٹ کی عزت ہوگی ،پنجاب پولیس کو کپڑے تبدیل کر کے نہیں بلکہ میرٹ پر بدلیں گے ، مولانا فضل الرحمان ہر حکومت کیساتھ فٹ ہوجاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

۔ہفتہ کو خانیوال میں پارٹی کے زیر اہتما م منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مجھے اللہ نے بڑی کامیابیاں دیں، خانیوال کے جنون اور شعور کو دیکھ کر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں ، شوکت خانم اسپتال بنانا کرکٹ کھیلنے سے زیادہ مشکل تھا، ہمارے ملک میں حکمرانوں نے باریاں لیں ، ہمارے ادارے سارے خطے میں بہترین تھے ، باہر سے لوگ ہمارے ملک آیا کرتے تھے ، دبئی سے لوگ کراچی میں چھٹیاں منانے آتے تھے ، پی آئی اے نے نیویارک کا روٹ بند کردیا ہے ،پی آئی اے دنیا کی بڑی ایئر لائن تھی ۔

انہوں نے کہا کہ عوام پس رہی ہے ، حالات بگڑ رہے ہیں ، مجھے یقین ہے سارا پاکستان جاگ چکا ہے ، تبدیلی کے لئے تیار ہے ، لوگ 30سال سے جھوٹے وعدے کرتے رہے ، میں نے 24سال کی عمر میں دنیا کے سارے ملک دیکھے ، اللہ نے جو خوبصورتی پاکستان کو دی ہے وہ شاید ہی کسی کے پاس ہو، اس ملک میں ہر طرح کا پھل اور فصل لگ سکتی ہے ، اللہ نے پاکستان کو معدنیات سے مالا مال کیا ہے ، پاکستان کو 12موسم دیے ہیں ، خیبرپختونخوا میں جو چار وادیاں میں نے ڈھونڈی ہیں ایسی خوبصورتی آپ کو یورپ میں بھی نہیں ملے گی ۔

عمران خان نے کہا کہ ہم نے اپنا فرض پورا نہیں کیا ، پاکستان کی تاریخ میں کبھی اس طرح کی دھند نہیں پڑی ، یہ آلودگی ہے جس سے بیماریاں پھیلیں گی ، پاکستان میں تین لاکھ لوگ آلودگی سے مرتے ہیں ، ہم نے دریا صاف کرنے ہیں ، پاکستان آسٹریلیا سے زیادہ زرخیز ملک ہے ، اس آلودگی سے نہ صرف صحت پر بلکہ فصلوں پر بھی اثر پڑے گا ، پی ٹی آئی پہلی پارٹی ہوگی جو ماحول کو صاف کرے گی ، ہم نے خیبرپختونخوا میں ایک ارب 18کروڑ درخت لگائے ، ہم نے اپنی آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں کوئی تحریک انصاف کو نہیں روک سکتا، شاہد خاقان عباسی میں نے تم سے زیادہ کمزور وزیراعظم نہیں دیکھا ،آپ نااہل وزیراعظم کے پیروں میں گرتے ہو، شاہد خاقان عباسی تھوڑی دلیری دکھائو اور عباسیوں کیلئے فخر کا نشان بنو ، میں نے آپ جیسا بزدل وزیراعظم نہیں دیکھا، شاہد خاقان عباسی 94ارب روپے اپنے ایم این ایز کو دے کر الیکشن خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں ، اس غلط فہمی میں نہ رہنا اور قوم بکنے والی نہیں ہے ، اس کی قیمت نہیں لگے گی ، اگر تم 94ارب قوم کو دو تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے ، ایک طرف قوم قرضے میں ڈوبی ہوئی ہے اور دوسری طرف تم 94ارب روپے سے الیکشن خریدنے کی کوشش کر رہے ہو۔

عمران خان نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی الیکشن میں جتنا مرضی پیسہ لگادو تم ہی ہارو گے اور مسلم لیگ (ن) بھی ہارے گی ، نوازشریف مائنس ون ہوچکا ہے ، نوازشریف آج کل فوج اور سپریم کورٹ کو اٹیک کررہا ہے اور کہتا ہے کہ سازش ہوگئی ، کوئی جج اگر نوازشریف کے خلاف فیصلہ کرنا لگتا تھا تو یہ اسے خریدنے کی کوشش کرتا تھا یا ڈراتا تھا ، جسٹس سجاد علی شاہ پر انہوں نے ڈنڈوں سے اٹیک کرایا اور جسٹس قیوم کو ٹیلی فون کر کے خریدا، عدلیہ نے اب انصاف کیا ہے اورمیرٹ پر فیصلہ کیا ہے ، نوازشریف کو ضیاء الحق نے ج چوسنی دے کر لایا تھا اسے سیاست نہیں آتی تھی ، 1990میں آئی ایس آئی نے نوازشریف کو مہران بینک کے ذریعے پیسہ دیا ، 1996میں اسٹیبشلمنٹ نے فاروق لغاری کیساتھ مل کر بینظیر بھٹو کی حکومت گرائی اور2013 میں ایک برگیڈیئر نے پنجاب میں (ن) لیگ کی حکومت بنانے میں مدد کی ، اگر اب فون ان کی غلط کام میں مدد نہیں کر رہی اور عدلیہ میرٹ پر فیصلہ کر رہی ہے تو یہ سازش نہیں ہے ، نوازشریف تم مائنس ون ہو چکے ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس ملک کو قائداعظم کا پاکستان بنائیں گے ، اس ملک میں خوشحالی آئے گی ، نوجوانوں کو روزگار ملے گا ، انشاء اللہ وہ وقت آئے گا جب لوگ دبئی اور سعودیہ سے یہاں نوکریاں کرنے آئیں گے ، چین اس وقت بہت تیزی سے ترقی کر رہا ہے کیونکہ اس نے اپنے کمزور اور غریب طبقے کو اوپر اٹھایا ، اس نے چھوٹے کسان کی مدد کی اس کے لئے بیج ، سستی کھادیں اور سستا پانی دیا ، جب تک ہم چھوٹے کسان کی مدد نہیں کریں گے تب تک غربت ختم نہیں ہوگی ، چھوٹا کسان مزید غریب ہوتا جا رہا ہے اور قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے ، چین نے اپنے عام آدمی کو اٹھا، چین میں جب لوگوں کے پاس پیسہ بچنا شروع ہوا تو ان کی قوت خرید بڑھ گئی ، جب قوت خرید ہوگی تو سرمایہ کاری آئے گی ، آج تمام سرمایہ دار چین جا کر سرمایہ کاری کرتے ہیں ، چین کی آج سے تیس سال قبل سالانہ قومی آمدنی 300ارب تھی جو آج پاکستان کی ہے ، آج چین کی سالانہ آمدنی دس ہزار ارب ڈالر ہے اور یہ اس لئے ہے کہ انہوں نے غربت ختم کی ، ہمارا ٹارگٹ ہے کہ ملک میں 10کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالنا ہے ، وہاں موجود پاکستانی ہیں ، اگر وہ واپس آگئے تو ہمیں آئی ایم ایف کے پاس نہیں جانا پڑے گا ، وہ اس لئے نہیں آتے کیونکہ یہاں کرپشن ہے ، ہم نے ملک کا گورننس سسٹم، بیوروکریس اور سول سرونٹ سسٹم کرنا ہے ۔

اس ملک کو صرف مضبوط ادارے چاہیئں ، ہم نے پختونخوا میں خیبر بینک میں میرٹ پر لوگ لائے اور اس کا شیئر پانچ روپے سے 16روپے پر گیا ، اس وقت بدقسمتی سے ملک کے تمام ادارے اربوں روپے کا نقصان کر رہے ہیں جن کی قیمت عوام کو ادا کرنی پڑتی ہے ،ہم غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولیات دیں گے ۔ عمران خان نے کہا کہ مجھے لوگ پاکستان میں سب سے زیادہ پیسہ دیتے ہیں ، میں 8ہزار ارب روپیہ اکٹھا کر کے دکھائوں گا ، اگر ہم یہ کریں تو ہمیں قرضے نہیں لینے پڑیں گے اس پیسے سے ہمارے پاس ادارے بہتر کرنے کیلئے اقدامات کریں گے ، ہم مخالفین کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں کریں گے ، کوئی سیاستدان اپنا تھانیدار نہیں لگا سکے گا ، ہم ایسی قوم بنائیں گے جو کسی کے سامنے جھکے گی نہیں ، دنیا میں پاکستانی اور ہرے پاسپورٹ کی عزت ہوگی ، دنیا میں کسی پاکستانی کیساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے ، ہم ایسا پاکستان بنائین گے جس کی جدوجہد قائداعظم نے کی تھی اگر انہوں نے جدوجہد نہ کی ہوتی تو ہمارا وہی حال ہوتا جوآج نریندر مودی کی ہندوستان میں مسلمانوں کیساتھ ہورہا ہے ، یہاں اقلیتوں کی عزت ہوگی اور ان کیساتھ ایسا سلوک نہیں ہوگا جیسا بھارت میں ہورہا ہے ، ہمارا فرض ہے کہ ہم اقلیتوں کی دیکھ بھال کریں ، نئے پاکستان میں ہم نے اقلیتوں کو برابر کا شہری بنانا ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات