Live Updates

عمران خان کے نزدیک جھوٹ بولنا ، گالی دینا اور عورتوں کو ہراساں کرنا کارکردگی ہے،ا ن سے احتساب کمیشن کا تالا تو کھولا نہیں جاتا اورٹھیکہ پورے ملک کا اٹھا رکھا ہے،بے پناہ جنگلوں کی کٹائی کی وجہ سے پورے پاکستان میں سیلاب آ رہے ہیں،پورا پاکستان آپ کے جھوٹ سن سن کے تھک گیا ہے، اللہ تعالیٰ سے عمران کو ہدایت ملنے کی دعا ہی کرسکتے ہیں

وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کا کو عمران خان کے خانیوال جلسے سے خطاب پر ردعمل

ہفتہ 4 نومبر 2017 22:12

عمران خان کے نزدیک  جھوٹ بولنا  ، گالی دینا اور عورتوں کو ہراساں کرنا ..
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 نومبر2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب احتساب کمیشن کا تالا تو کھولا نہیں جاتا اور ٹھیکہ پورے ملک کا اٹھا رکھا ہے ، عمران خان کے نزدیگ کارکردگی جھوٹ بولنا ، تہمت لگانا ، گالی دینا ،پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پہ حملہ کرنا، عورتوں کو حراساں کرنا ہے، خیبرپختونخوا میں بے پناہ جنگلوں کی کٹائی کی وجہ سے پورے پاکستان میں سیلاب آ رہے ہیں،پورا پاکستان آپ کے جھوٹ سن سن کے تھک گیا ہے، اللہ تعالیٰ سے آپ کے لئے ہدایت کی دعا ہی کی جا سکتی ہے۔

ہفتہ کو عمران خان کے خانیوال جلسے سے خطاب پر اپنے ردعمل میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب کے جلسوں میں تیزی کیوں عمران صاحب پھر کی طرح امپائر کی انگلی کا انتظار تو نہیں کر رہے عمران صاحب احتساب کمیشن کا تالا تو کھولا نہیں جاتا ٹھیکا پورے ملک کا عمران صاحب کے مطابق کارکردگی جھوٹ بولنا ، تہمت لگانا ، گالی دینا ، بدتمیزی اور بدتہذیبی کرنا ، پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پہ حملہ کرنا، عورتوں کو حراساں کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت نے کہا کہ عمران صاحب آلودگی کے اعتبار سے پشاور پاکستان میں سب سے آگے ہے کیونکہ آپ نے چار سال تقریروں اور جھوٹ بولنے کے علاوہ اور کچھ نہیں کیا عمران صاحب پورے پاکستان میں سے خیبر پختونخوا میں جنگلات کے گھٹنے کی شرہ میں فیصد تیزی آئی ہے جو پاکستان میں سب سے زیادہ ہے خیبرپختونخوا میں بے پناہ جنگلوں کی کٹائی کی وجہ سے پورے پاکستان میں موسمی تبدیلی کے اثرات تیزی سے پھیل رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بے پناہ جنگلوں کی کٹائی کی وجہ سے پورے پاکستان میں سیلاب آ رہے ہیں خیبر پختونخوا حکومت کی نااہلی کی وجہ سے پورے پاکستان میں لوگ سیلاب سے جاں بحق ہوتے ہیں اس کا حساب کون دے گا،عمران صاحب آپ نے پی آئی اے کو ٹھیک کرنے کی پچھلے چار سال میں کتنی تجاویز دی ہیں، آپ جھوٹ بول بول کے نہیں تھکے لیکن پورا پاکستان آپ کے جھوٹ سن سن کے تھک گیا ہے، اللہ تعالیٰ سے آپ کے لئے ہدایت کی دعا ہی کی جا سکتی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات