Live Updates

جلسوں میں تیزی سے لگتا ہے کہیں عمران خان پھر سے امپائر کی انگلی کا انتظار تو نہیں کررہے، مریم اورنگزیب

خیبرپختونخوا میں احتساب کمیشن کا تالا نہ کھول سکنے والوں نے ٹھیکہ پورے ملک کا لیا ہواہے، عمران خان چار سال جھوٹ بول بول کر نہیں تھکے ،پورا پاکستان ان کے جھوٹ سن سن کر تھک گیا ہے،اللہ سے ان کیلئے ہدایت کی دعا ہی کی جا سکتی ہے، وزیر اطلاعات کا بیان

ہفتہ 4 نومبر 2017 22:16

جلسوں میں تیزی سے لگتا ہے کہیں عمران خان پھر سے امپائر کی انگلی کا انتظار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 نومبر2017ء) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ جلسوں میں تیزی سے لگتا ہے عمران خان کہیں پھر سے امپائر کی انگلی کا انتظار تو نہیں کررہے ہیں، خیبرپختونخوا میں احتساب کمیشن کا تالا توان سے کھولا نہیں جاتا اور ٹھیکا پورے ملک کا لیا ہوا ہے،آلودگی کے اعتبار سے پشاور پاکستان میں سب سے آگے ہے ،عمران خان چار سال جھوٹ بول بول کر نہیں تھکے ،پورا پاکستان ان کے جھوٹ سن سن کر تھک گیا ہے،اللہ سے ان کیلئے ہدایت کی دعا ہی کی جا سکتی ہے۔

ہفتہ کو ایک بیان میں وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عمران خان کے جلسوں میں تیزی کیوں ہی کہیں وہ پھر سے 2014ء کی طرح امپائر کی انگلی کا انتظار تو نہیں کررہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان سے احتساب کمیشن کا تالا تو کھولا نہیں جاتا اور ٹھیکا انہوں نے پورے ملک کا لیا ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ ان کے مطابق کارکردگی جھوٹ بولنا، تہمت لگانا، گالی دینا ، بدتمیزی اور بدتہذیبی کرنا ، پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پہ حملہ کرنا، عورتوں کو حراساں کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آلودگی کے اعتبار سے پشاور پاکستان میں سب سے آگے ہے ،انہوں نے چار سال تقریروں اور جھوٹ بولنے کے علاوہ وہاں اور کچھ نہیں کیا ، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سے خیبر پختونخواہ میں جنگلات کے گھٹنے کی شرہ میں47 فیصد تیزی آئی ہے جو پاکستان میں سب سے زیادہ ہے ، انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں بے پناہ جنگلوں کی کٹائی کی وجہ سے پورے پاکستان میں موسمی تبدیلی کے اثرات تیزی سے پھیل رہے ہیں ، پورے پاکستان میں سیلاب آرہے ہیں جس سے لوگ جاں بحق ہوتے ہیں اس کا حساب کون دے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان بتائیں انہوں نے پچھلے چارسال میں پی آئی کو ٹھیک کرنے کی کتنی تجاویز دی ہیں، انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی جھوٹ بول بول کر نہیں تھکے لیکن پورا پاکستان ان کے جھوٹ سن سن کر تھک گیا ہے، انہوں نے کہا کہ اللہ سے عمران خان کیلئے ہدایت کی دعا ہی کی جا سکتی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات