Live Updates

عمران صاحب کے جلسوں میں تیزی کیوں عمران صاحب پھر 2014کی طرح امپائر کی انگلی کا انتظار تو نہیں کر رہے عمران خان کا آج کا جلسہ بدتمیزیوں‘ بدتہذیبی اور گالیوں کا شو تھا‘ عمران صاحب سے احتساب کمیشن کا تالا تو کھولا نہیں جاتا اور ٹھیکا پورے ملک کا اٹھایا ہوا ہے‘ کبھی کہتے ہیں کسی بریگیڈیئر نے کبھی کسی جنرل نے 2013 میں مسلم لیگ (ن) کو الیکشن جتوایا تھا،عمران خان کبھی افواج پاکستان کو اور کبھی عدلیہ کو متنازعہ بناتے ہیں‘ اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی‘ تحریک انصاف کو پتا نہیں کون سی فسٹریشن ہے کہ انہوں نے آج مریم نواز کے نعرے ’’روک سکو تو روک لو‘‘ کو اختیار کرنا شروع کردیا ہے‘ ان کو عجیب دماغی خلل ہے‘ آلودگی کے اعتبار سے پشاور پاکستان میں سب سے آگے ہے کیونکہ عمران خان نے چار سال تقریروں اور جھوٹ بولنے کے علاوہ اور کچھ نہیں کیا‘ خیبرپختونخواہ میں بے پناہ جنگلوں کی کٹائی کی وجہ سے پورے پاکستان میں سیلاب آ رہے ہیں ‘ خیبر پختونخوا حکومت کی نااہلی کی وجہ سے پورے پاکستان میں لوگ سیلاب سے جان بحق ہوتے ہیں اٴْس کا حساب کون دے گا‘ عمران آپ جھوٹ بول بول کے نہیں تھکے لیکن پورا پاکستان آپ کے جھوٹ سن سن کے تھک گیا ہے

وزیرمملکت برائے اطلاعات‘ نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا بیان اور نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

ہفتہ 4 نومبر 2017 23:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 نومبر2017ء) وزیرمملکت برائے اطلاعات‘ نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب کے جلسوں میں تیزی کیوں عمران صاحب پھر 2014کی طرح امپائر کی انگلی کا انتظار تو نہیں کر رہے عمران خان کا آج کا جلسہ بدتمیزیوں‘ بدتہذیبی اور گالیوں کا شو تھا‘ عمران صاحب سے احتساب کمیشن کا تالا تو کھولا نہیں جاتا اور ٹھیکا پورے ملک کا اٹھایا ہوا ہے‘ کبھی کہتے ہیں کسی بریگیڈیئر نے کبھی کسی جنرل نے 2013 میں مسلم لیگ (ن) کو الیکشن جتوایا تھا،عمران خان کبھی افواج پاکستان کو اور کبھی عدلیہ کو متنازعہ بناتے ہیں‘ اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی‘ تحریک انصاف کو پتا نہیں کون سی فسٹریشن ہے کہ انہوں نے آج مریم نواز کے نعرے ’’روک سکو تو روک لو‘‘ کو اختیار کرنا شروع کردیا ہے‘ ان کو عجیب دماغی خلل ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ایک بیان اور نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب کے مطابق کارکردگی جھوٹ بولنا ، تہمت لگانا ، گالی دینا ، بدتمیزی اور بدتہذیبی کرنا ، پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پہ حملہ کرنا اور عورتوں کو حراساں کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آلودگی کے اعتبار سے پشاور پاکستان میں سب سے آگے ہے کیونکہ آپ نے چار سال تقریروں اور جھوٹ بولنے کے علاوہ اور کچھ نہیں کیا ‘ عمران صاحب پورے پاکستان میں سے خیبر پختونخواہ میں جنگلات کے گھٹنے کی شرح میں 74فیصد تیزی آئی ہے جو پاکستان میں سب سے زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں بے پناہ جنگلوں کی کٹائی کی وجہ سے پورے پاکستان میں موسمی تبدیلی کے اثرات تیزی سے پھیل رہے ہیں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں بے پناہ جنگلوں کی کٹائی کی وجہ سے پورے پاکستان میں سیلاب آ رہے ہیں ‘ خیبر پختونخوا حکومت کی نااہلی کی وجہ سے پورے پاکستان میں لوگ سیلاب سے جان بحق ہوتے ہیں اٴْس کا حساب کون دے گا۔ انہون نے عمران خان سے سوال کیا کہ انہوں نے پی آئی اے کو ٹھیک کرنے کیلئے پچھلے چار سال میں کتنی تجاویز دی ہیں‘ عمران آپ جھوٹ بول بول کے نہیں تھکے لیکن پورا پاکستان آپ کے جھوٹ سن سن کے تھک گیا ہے ‘ اللہ سے آپ کے لئے ہدایت کی دعا ہی کی جا سکتی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات