Live Updates

پاکستان میں نوازشریف اور عمران خان کی سیاست دم توڑ چکی ہے‘چوہدری محمد یٰسین

آنیوالا دور پیپلزپارٹی کاہے ‘ 5 دسمبر کو اسلام آباد میں تاریخی جلسہ ہوگا‘ جس میں ہزاروں کی تعداد میں جیالے شریک ہونگے

اتوار 5 نومبر 2017 14:21

سٹوک آن ٹرینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2017ء) آزادکشمیر قانون سازاسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری محمد یٰسین نے کہاہے کہ پاکستان میں نوازشریف اور عمران خان کی سیاست دم توڑ چکی ہے ۔ آنیوالا دور پیپلزپارٹی کاہے ۔ 5 دسمبر کو اسلام آباد میں تاریخی جلسہ ہوگا۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں جیالے شریک ہونگے ۔ وہ آج یہاں پیپلزپارٹی کے راہنمائوں محسن باری ، راجہ امجد ، کے ایچ کلیم، کے ایچ ذوالفقار ، حاجی محبوب ، چوہدری نعیم ، چودھری منصور ، ماسٹر تاج اور چوہدری شاہنواز کو دیئے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کے چاروں صوبوں ، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے 5 دسمبر کو بلاول بھٹو زرداری کاجلسہ ملکی سیاست کا رخ تبدیل کردیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن آزادکشمیر وپاکستان میں اپنے مقبولیت کھوچکی ہے ، نوازشریف کی نااہلیت سے ن لیگ کامستقبل تاریک ہوچکاہے ۔ جبکہ پی ٹی آئی اقتدار کے حصول میں ناکام ہوکر ذوال پذیر ہوگئی ۔

ن لیگ اور پی ٹی آئی 2018؁ کے عام انتخابات میں ماضی کاقصہ ثابت ہوگی ۔ آنیوالا دور عام آدمی ہے جس کی بنیاد قائد پاکستان ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی ہے ۔ پاکستان پیپلزپارٹی عوام کیلئے سود مند جماعت ہے ۔ انشاء اللہ اقتدار میں آکر ماضی کی طرح عوام کی خدمت میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے۔پاکستان پیپلزپارٹی کو یوم تاسیس 5 دسمبر کو اسلام آباد کے مقام پر دنیا بھر سمیت آزادکشمیر سے پیپلزپارٹی کے جیالے شرکت کرینگے ۔

یوم تاسیس کی تقریب کوکامیاب بنانے کیلئے آزادکشمیر کے دس اضلاع سے جیالے جوش وجذبہ سے شرکت کرینگے ۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو کارکنان کی عزت نفس کا خاص رکھنے کیساتھ ساتھ ان کے مستقبل کوبھی روشن بنایاہے انہوں نے کہاکہ ن لیگ کی حکومت پاکستان میں اپنے انجام کو پہنچ چکی ہے اب آزادکشمیر میں بھی ان کاانجام قریب ہے ۔

چودھری محمد یٰسین کاکہناتھا ہمارے دورکے شروع کیئے گئے منصوبے موجودہ حکومت نے ٹھپ کرکے قومی دولت کواربوں روپے کانقصان پہنچایاہے جو قومی بدیانتی ہے ۔ آزادکشمیر میں ہائیڈل کے شعبہ میں ترقی کا سہرا پاکستان پیپلزپارٹی کو جاتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے دورہ اقتدا رمیں آزادکشمیر میں ہائیڈل کے شعبہ میں ترقی نہ ہوتی آج پاکستان روشن نہ ہوتا۔

الحمداللہ یہ کریڈٹ بھی پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی حکومت کو جاتاہے کہ آج پاکستان میں لوڈشیڈنگ کادورانیہ 20 سے کم ہوکر 2 گھنٹے تک رہ گیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ ستمبر میں آزادکشمیر کے تمام اضلاع میں یوم تاسیس کو کامیاب بنانے کیلئے جیالوں کو متحرک کیاجارہاہے انشاء اللہ بلاول بھٹو کی قیادت میں ہونیوالا جلسہ پاکستان وآزادکشمیر کی تاریخ میں تبدیلی کاسبب بنے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات