Live Updates

مسلم کانفرنس کو کمزور کرنے والے مقافات عمل کاشکار ہوگئے ، میاں نوازشریف کاحسان فراموشی میں کوئی ثانی نہیں‘ پاکستان کی دولت لوٹنے والوں کاانجام عوام نے دیکھ لیا ‘ پاکستان میں عمران خان آئندہ وزیراعظم ہونگے

ْ آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی راہنما سردار بشیر احمد عباسی کی میڈیا سے بات چیت

اتوار 5 نومبر 2017 16:01

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2017ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی راہنما سردار بشیر احمد عباسی نے کہاہے کہ مسلم کانفرنس کو کمزور کرنے والے مقافات عمل کاشکار ہوگئے ، میاں نوازشریف کاحسان فراموشی میں کوئی ثانی نہیں۔ پاکستان کی دولت لوٹنے والوں کاانجام عوام نے دیکھ لیا ۔ پاکستان میں عمران خان آئندہ وزیراعظم ہونگے ۔

وہ آج یہاں اخبار نویسوں سے گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ مسلم کانفرنس ریاستی تشخص کی عملبرداراور کشمیریوں کی بے لوث نمائندہ جماعت ہے ۔ ماضی میں مسلم کانفرنس کیساتھ سازشیں کرنے والے ناکام ہوئے ہیں موجودہ حکمران بھی مسلم کانفرنس کیساتھ بے وفائی کا صلہ دیکھیں گے ، نوازشریف نے آزادکشمیرمیں مسلم کانفرنس کو توڑ کر ن لیگ کے قیام سے جو بنیادرکھ کر ریاستی تشخص کومجروع کیا۔

(جاری ہے)

ن لیگ کے حکمران آج بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد بھی بے حال ہیں۔پاکستان کی دولت لوٹنے والوں کاانجام دنیا دیکھ چکی ہے ۔ انشاء اللہ آئندہ دور پاکستان میں کپتان کاہوگا۔ اور آزادکشمیر کے عوام کی خدمت کاسہرا ایکبار پھر مسلم کانفرنس اٹھائے گی ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو عمران خان اور آزادکشمیرسردار عتیق احمد خان کی ضرورت ہے ۔

انشاء اللہ 2018؁ میں عوام پاکستان وآزادکشمیر میں نمایاں تبدیلی دیکھیں گے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان وآزادکشمیر میں ن لیگ عوامی مسائل کے حل میں ناکام ہوچکی ہے ، ن لیگ پاکستان کے سربراہ نے دونوں ہاتھوں سے قومی دولت لوٹی جبکہ آزادکشمیر میں دوگناہ بجٹ حکمرانوں نے اپنی ذات کیلئے وفاق سے وصول کیا جس کا عوام کو زرہ بھر کوئی فائدہ نہیں ہوسکا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات