محمد نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں 10ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کی، سی پیک ،موٹرویز ،میٹرو بس ،میٹرو ٹرین جیسے اہم منصوبوں کی بدولت عوام کا معیار زندگی بلند ہوا، آنیوالے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی۔ شیخ آفتاب احمد

اتوار 5 نومبر 2017 19:50

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2017ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں 10ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کی، 15سالوں تک ملک میں حکمرانی کرنیوالوں نے بجلی کا کوئی ایک منصوبہ بھی نہیں دیا، چیلنج کرتا ہوں جو بھی بڑے منصوبے ملک میں شروع کیے گئے وہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے شروع کیے، سی پیک ،موٹرویز ،میٹرو بس ،میٹرو ٹرین جیسے اہم منصوبوں کی بدولت عوام کا معیار زندگی بلند ہوا تحصیل حضرو کا کوئی دیہات 2018ء تک سوئی گیس سے محروم نہیں رہیگا ترقیاتی کام عوامی خدمت کیلئے کرتا ہوں آنیوالے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوںنے حضرو کے نواحی علاقے ڈھوک شیر زمان کو سوئی گیس فراہمی کے منصوبے کے افتتاح کے بعد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے کا اہتمام رحیم جان ،چوہدری الیاس ،سید وقار علی شاہ نے کیا تھا جلسے سے چیئرمین بلدیہ اٹک شیخ ناصر محمود ،وائس چیئرمین یونین کونسل موسیٰ ملک بلال ،چوہدری الیاس نے بھی خطاب کیا اس موقع پر ڈاکٹر محمد اشرف بٹ ،شیخ اجمل محمود ،الیاس خان ،خرم ڈار،طلال اشرف بٹ ،سعید الرحمن ،ملک مناف ،حامد قدوس ،میاں راشد کے علاوہ مختلف یونین کونسلز کے چیئرمین ،وائس چیئرمینز،کونسلران کے علاوہ کثیر تعداد میں موجود تھے انہوںنے کہا کہ این ای57میں ان ساڑھے چار سالوں کے دوران کارپٹ سڑکیں ،سوئی گیس ،بجلی کے منصوبے مکمل کیے گئے اٹک میں ترقی کے جھوٹے دعوے کیے گئے سابقہ دور میں اٹک میں کوئی ترقی نہیں ہوئی بلکہ ان ساڑھے چار سالوں کے دوران اٹک میں کارپٹ سڑکیں اور عوامی مسائل حل ہوئے شیخ آفتا ب احمد نے کہا کہ ہماری سیاست کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے کبھی جھوٹے وعدے نہیں کیے عوام سے جو بھی وعدے کیے ہیں ان کو پورا کیا ہے انہوںنے کہا کہ ڈھوک شیرزمان میں نکاسی آب کے مسئلے کو بھی جلد حل کیا جائے گا میاں محمد نواز شریف نے ملک وقوم کی صحیح معنوں میں خدمت کی یہی وجہ ہے کہ تمام تر سازشوں کے باوجود میاں نواز شریف آج بھی قوم کے دلوں کی دھڑکن ہیں، انہوںنے کہا کہ 2018ء کا الیکشن بھی مسلم لیگ ن کارکردگی کی بنیاد پر حصہ لے کر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی عوام 2018ء میں ملکی ترقی روکنے والوں کو ناکامی سے دو چار کرینگے ڈھوک شیر زمان کے عوام نے سوئی گیس جیسا اہم دیرینہ مسئلہ حل کرنے پر شیخ آفتاب احمد کا شکریہ ادا کیا ۔