محمد نوازشریف ہردلعزیزلیڈرہیں،قوم ان سے محبت کرتی ہے ،افتخاراحمدچیمہ

اتوار 5 نومبر 2017 19:50

گو جرانوالہ۔5 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2017ء) مسلم لیگ (ن)کے رہنماوممبرقومی اسمبلی جسٹس(ر)افتخاراحمدچیمہ نے کہا ہے کہ محمد نوازشریف ہردلعزیزلیڈرہیں، ترقی پسند پاکستانی قوم ان سے محبت کرتی ہے،مقامی صحافیوںکے وفدسے گفتگوکرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ جمہوریت کومضبوط کرنے ،ملک سے توانائی کے بحران کاخاتمہ کرنے ،مہنگائی میںکمی لانا اور ترقی وخوشحالی کی بنیادبننے والے سی پیک سمیت متعدد منصوبے دشمنوںکوہضم نہیںہورہے ،اس موقع پرامتیازاظہرباگڑی،وائس چیئرمین بلدیہ ارسلان بلوچ، کرنل (ر)وقار انورشیخ، چوہدری محمداعجازپارس،ناصر محموداللہ والے،ارشد محموسلیمی،کونسلرزافتخاراحمدبٹ،خواجہ شعیب،شہبازمغل اور سیف اللہ وڑائچ سمیت دیگرموجودتھے۔

متعلقہ عنوان :