نواز شریف، آصف زرداری کرپشن کے گاڈ فارد ہیں، عمران خان

پاکستان میں سب سے زیادہ ظلم سندھ کے لوگوں کے ساتھ ہوتا ہے تاہم اب سندھ کے لوگ جاگ گئے ہیں، چئیرمین تحریک انصافہ کا اوباڑو میں جلسہ عام سے خطاب

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 5 نومبر 2017 19:58

نواز شریف، آصف زرداری کرپشن کے گاڈ فارد ہیں، عمران خان
اوباڑو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5نومبر۔2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سب سے زیادہ ظلم سندھ کے لوگوں کے ساتھ ہوتا ہے تاہم اب سندھ کے لوگ جاگ گئے ہیں۔ اوباڑو میں جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جاگی ہوئی قوم سامنے نظر آرہی ہے، سندھ کے لوگ سارے پاکستان سے پیچھے رہ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کرپشن کے گاڈ فادر ہیں، نواز شریف کا 3 سو ارب روپے ملک سےباہر پڑا ہے۔

عمران خان نے جلسے کے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہا ایسے کسی شخص کو ووٹ نہیں دینا جس کا پیسا اور کاروبار پاکستان میں نہ ہو۔ عمران خان نے کہا کہ مغرب میں کوئی لیڈر ایسا نہیں جس کا پیسا اور جینامرنا باہر ہو، مغرب میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کہ اس کا بزنس باہر ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے19 شوگر ملوں پر قبضہ کیا ہوا ہے، چوروں نےسندھ کے لوگوں کا خون چوسا ہے، آپ کو ان ڈاکوؤں کا سوشل بائیکاٹ کرنا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے نواز شریف اور زرداری کو این آر او دیا تھا لیکن اب قوم کوئی این آر او قبول نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ کو بچانے کیلیے قانون آیا تو اسلام آباد میں دھرنا ہوگا۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ نئے پاکستان میں عوام کا پیسا اسکولوں اور اسپتالوں پر خرچ ہوگا، لوگوں کی جان و مال کی حفاظت پر پیسا خرچ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی پولیس بنائیں گے جس پر عوام کو اعتماد ہوگا، خیبرپختونخوا میں 70 فیصد جرائم کم ہوگئے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ زرداری اور نواز شریف کا رہن سہن دیکھ کر لگتاہے ان کے تیل کے کنویں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سارے سندھ میں جاؤں گا، گاؤں گاؤں جاؤں گا، اگلے پانچ سال زرداری کو ظلم نہیں کرنے دوں گا۔

متعلقہ عنوان :