Live Updates

نواز شریف اور آصف زرداری کرپشن کے گارڈ فادر ہیں، عمران خان

نواز شریف کا 300 ارب ملک سے باہر پڑا ہے، آصف زرداری کا بھی ملک سے باہر پیسے کم نہیں ، عوام کرپٹ افراد کا سوشل بائیکاٹ کریں اقتدار میں آکر گورنر ہائوس کو لائبریری اور فیملی پارک بنائیں گے، ساری فضول خرچیاں ختم کریں گے، اس بار اگر نواز شریف کو این آر او ملا تو سارے پاکستان کے لوگوں کو لے کر اسلام آباد پہنچوں گا ، شہباز شریف کو بھی کسی قسم کا این آر او نہیں ملنا چاہیے، چیئرمین تحریک انصاف مفت علاج کرنے کی وجہ سے آج شوکت خانم پانچ کروڑ ڈالرز کا مقروض ہے شوکت خانم 70 کروڑ میں بنا تھا میں شہباز شریف ہوتا تو اشتہاروں میں سب کچھ ہوتا زمین پر کچھ بھی نہیں ہوتا، جلسہ عام سے خطاب

اتوار 5 نومبر 2017 20:22

اوباڑو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2017ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کرپشن کے گارڈ فادر ہیں، نواز شریف کا 300 ارب ملک سے باہر پڑا ہے، آصف زرداری کا بھی ملک سے باہر پیسے کم نہیں ، عوام کرپٹ افراد کا سوشل بائیکاٹ کریں، اقتدار میں آکر گورنر ہائوس کو لائبریری اور فیملی پارک بنائیں گے، ساری فضول خرچیاں ختم کریں گے، اس بار اگر نواز شریف کو این آر او ملا تو سارے پاکستان کے لوگوں کو لے کر اسلام آباد پہنچوں گا ، شہباز شریف کو بھی کسی قسم کا این آر او نہیں ملنا چاہیے۔

اتوار کے روز اوباڑو میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ظلم سندھ کے عوام پر ہورہا تھا، ہم نے بڑی کوشش کی سندھ کے لوگ جاگ جائین اللہ کا شکر ہے کہ سندھ کے لوگ جاگ جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جس عوام نمائندے کے کاروبار اور پیسہ ملک سے باہر نہ ہو عوام اس کو ووٹ نہ دیں، اس ملک میں کرپشن کے دو گارڈ فادر نواز شریف اور آصف علی زرداری کا ملک سے باہر کتنا پیسا پڑا ہی نواز شریف کا تین سو ارب روپیہ ملک سے باہر پڑا ہے ، آصف علی زرداری کے دبئی سے لے کر نیویارک تک جائیداد ہے، پیرس میں محلات ہین اور لندن میں آصف زرداری کا ہوٹل ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب کسی کا پیسہ اور کاروبار ملک سے باہر ہو وہ ملک کی کیا فکر کرے گا، مغربی ملکوں میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کسی کا پیسہ ملک سے باہر ہو، نواز شریف کے بچوں نے بیرون ملک شہریت لی ہوئی ہے، ان کے پاس پاکستان میں ایسا کوئی ہسپتال نہیں جہاں ان کا علاج ہو میں نے بیس سال بیرون ملک کرکٹ کھیلی پیسہ پاکستان لایا ، میرا ملک سے باہر کوئی کاروبار نہیں ۔

عمران خان نے کہا کہ جب کوئی اقتدار ملک کا پیسہ چوری کرتا ہے اس کو کرپشن کہتے ہیں عوام وعدہ کریں کہ جب کوئی ملک کا پیسہ لوٹتے ہوئے پکڑا گیا تو عوام اس کا سوشل بائیکاٹ کریں، نہ عوام اس کو گھر بلائیں۔ نہ اس سے ہاتھ ملانا ہے اور نہ اس کے کاروبار میں شریک ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاپان دنیا کا دوسرا امیر ترین ملک ہے ، دوسری جنگ عظیم میں تباہ ہوگیا آج پھر پائوں پر کھڑا ہوگیا، جاپان میں کوئی کرپشن میں پکڑا جائے تو اس کا بائیکاٹ کردیا جاتا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ سنگاپور کے تین وزیر کرپشن میں پکڑے گئے ایک نے خود کشی کرلی ، دوسرے نے ملک چھوڑ دیا ، انہیں پتہ چل گیا تھا کہ انہوں نے بہت بڑا جرم کیا ہے ہمارے ملک میں ڈاکوئوں نے چوری کی اور ملک کی اخلاقیات ختم کردی عوام لوگوں کا پیسہ چوری کرنے والے ڈاکو کا سوشل بائیکاٹ کریں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے ہسپتال کا برا حال ہے جب سیہون شریف میں دھماکہ ہوا تھا اس وقت ہسپتالوں کی اصلیت باہر آگئی تھی۔

ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی لوگ مر گئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی تین سو ارب چوری کرنے والے کو تحفظ دے رہے ہیں، تین سو ارب کی چوری کرنے والے کو چالیس گاڑیوں کا پروٹوکول مل رہا ہے، شاہد خاقان عباسی لوگوں کو کیا پیغام دے رہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ مریم نواز کہتی تھیں کہ ان کا بیرون ملک تو دور ملک میں بھی کوئی کاروبار نہیں ہے۔

پانامہ دستاویزات کورٹ میں جعلی کاغذات جمع کرائے۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں تحریک انصاف نے انے ایک وزیر کو کرپشن میں پکڑا، چین نے 313 وزیر کرپشن میں پکڑے ، جب تک کسی ملک میں کرپشن پر قابو نہیں پایا جاتا وہ ملک ترقی نہیں کر سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں دو این آر اوز کی وجہ سے ملک کو اربوں کا نقصان ہوا، اب ملک میں کوئی اپنی این آر او نہیں ہوگا اب کوئی این آر او ہوا تو میں لوگوں کو لے کر اسلام آباد پہنچوں گا اسمبلی کے ذریے کوئی نیا قانون پاس کرنے کی کوشش کی گئی، نیب ک اقانون بدلنے کی کوشش کی گئی یا ججز کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی گئی تو ہم اسلام آباد پہنچیں گے اور اس وت ادھر بیٹھے رہیں گے جب تک انصاف نہ ملے ۔

شہباز شریف کو بھی این آر او دیا گیا تو قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں دس شہزادوں کو پکڑا گیا ہے ، پاکستان میں شہزادی مریم کے لندن میں چار محلات ہیں جو کرپشن کے پیسے کے ہیں مشرف نے آصف زرداری اور نواز شریف کو این آر او دیا تھا انہوں نے کہا کہ مفت علاج کرنے کی وجہ سے آج شوکت خانم پانچ کروڑ ڈالرز کا مقروض ہے شوکت خانم 70 کروڑ میں بنا تھا میں شہباز شریف ہوتا تو اشتہاروں میں سب کچھ ہوتا زمین پر کچھ بھی نہیں ہوتا۔

’ میں اس ملک میں قوم سے آٹھ ہزار ملک اکٹھا کروں گا جس طرح شوکت خانم پر پیسہ ایمانداری سے خرچ ہوتا ہے اس طرح عوام کا پیسہ ملک پر خرچ ہوگا۔ ملک میں ہسپتال بنائیں گے پولیس کا نظام بہتر کریں گے ، فصول خرچیاں ختم کریں گے۔ گورنر ہائوس ختم کریں گے، گورنر ہائوس کو لائبریری اور فیملی پارک بنائیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات