Live Updates

آصف زرداری اور نوازشریف پاکستان میں کرپشن کے گاڈ فادر ہیں ، شہباز شریف یہ بات ذہن سے نکال دو کہ تمہیں کوئی این آر او مل جائے گا ،پہلے ہی مشرف نے آصف زرداری اور نوازشریف کو این آر او دے کر ملک کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا ، سندھ کے لوگو مجھ سے وعدہ کرو کہ ایسے شخص کو ووٹ نہیں دینا جس کا پیسہ ،جائیداد اور اولاد ملک سے باہر ہو ، دوسرا وعدہ یہ کرو کہ ایسے شخص کا سوشل بائیکاٹ کرو گے جو اقتدار میں آنے سے پہلے غریب ہو، سائیکل پر پھرے اور اقتدار میں آنے کے بعد لینڈکروزر پر پھرے اور امیر ہوجائے ،ایسے شخص کے گھر شادی نہیں کرنی اور نہ ہی ایسے شخص کو شادی پر بلانا ہے ، کرپٹ شخص کے ساتھ ہاتھ ملانا بھی توہین سمجھو،نوازشریف کا 300ارب سے زائد پیسہ ملک سے باہر پڑا ہے ، آصف زرداری کے بھی دبئی ، لندن ، پیرس اور نیویارک میں محلات ہیں ،سعودی عرب میں دس شہزادوں کو کرپشن کرنے پر گرفتار کیا گیا، چین میں پچھلے تین سال میں 313وزیروں کو کرپشن میں پکڑا گیا جبکہ پاکستان میں پچھلے 9سالوں میں صرف ایک وزیر کو کرپشن پر پکڑا گیا وہ بھی تحریک انصاف نے کے پی کے میں پکڑا ، مریم نواز کو پوری قوم نے ٹی وی پر جھوٹ بولتے پکڑ لیا ، اس پر کرپشن کے کیسز ہیں ،وہ عدالت میں ایسے شہزادیوں کی طرح ہاتھ ہلاتے ہوئے جاتی ہے جیسے اس نے کوئی بہت بڑا کارنامہ سرانجام دیا ہو، اب یہ قوم کسی قسم کا این آر او برداشت نہیں کرے گی ، اگر کسی کو این آر او دیا گیا یا پارلیمنٹ میں کرپٹ ٹولے کیلئے کوئی قانون سازی کی گئی تو میں پورے پاکستان کو اسلام آباد میں اکٹھا کروں گا اور تب تک نہیں جائیں گے جب تک اس کرپٹ ٹولے سے پوری قوم کو نجات نہیں مل جائے گی

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا عوامی جلسے سے خطاب

اتوار 5 نومبر 2017 20:40

اوباڑو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور نوازشریف پاکستان میں کرپشن کے گاڈ فادر ہیں ، شہباز شریف یہ بات ذہن سے نکال دو کہ تمہیں کوئی این آر او مل جائے گا ،پہلے ہی مشرف نے آصف زرداری اور نوازشریف کو این آر او دے کر ملک کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا ، سندھ کے لوگو مجھ سے وعدہ کرو کہ ایسے شخص کو ووٹ نہیں دینا جس کا پیسہ ،جائیداد اور اولاد ملک سے باہر ہو ، دوسرا وعدہ یہ کرو کہ ایسے شخص کا سوشل بائیکاٹ کرو گے جو اقتدار میں آنے سے پہلے غریب ہو، سائیکل پر پھرے اور اقتدار میں آنے کے بعد لینڈکروزر پر پھرے اور امیر ہوجائے ،ایسے شخص کے گھر شادی نہیں کرنی اور نہ ہی ایسے شخص کو شادی پر بلانا ہے ، کرپٹ شخص کے ساتھ ہاتھ ملانا بھی توہین سمجھو،نوازشریف کا 300ارب سے زائد پیسہ ملک سے باہر پڑا ہے ، آصف زرداری کے بھی دبئی ، لندن ، پیرس اور نیویارک میں محلات ہیں ،سعودی عرب میں دس شہزادوں کو کرپشن کرنے پر گرفتار کیا گیا، چین میں پچھلے تین سال میں 313وزیروں کو کرپشن میں پکڑا گیا جبکہ پاکستان میں پچھلے 9سالوں میں صرف ایک وزیر کو کرپشن پر پکڑا گیا وہ بھی تحریک انصاف نے کے پی کے میں پکڑا ، مریم نواز کو پوری قوم نے ٹی وی پر جھوٹ بولتے پکڑ لیا ، اس پر کرپشن کے کیسز ہیں ،وہ عدالت میں ایسے شہزادیوں کی طرح ہاتھ ہلاتے ہوئے جاتی ہے جیسے اس نے کوئی بہت بڑا کارنامہ سرانجام دیا ہو، اب یہ قوم کسی قسم کا این آر او برداشت نہیں کرے گی ، اگر کسی کو این آر او دیا گیا یا پارلیمنٹ میں کرپٹ ٹولے کیلئے کوئی قانون سازی کی گئی تو میں پورے پاکستان کو اسلام آباد میں اکٹھا کروں گا اور تب تک نہیں جائیں گے جب تک اس کرپٹ ٹولے سے پوری قوم کو نجات نہیں مل جائے گی ۔

(جاری ہے)

وہ اتوار کو عوامی جلسے سے خطاب کر رہے تھے ۔ عمران خان نے کہا کہ عوام کا سمندر دیکھ کے وہ دن یاد آد آئے ہیں آج سے اکیس سال پہلے جب سندھ آتا تھا تو بڑی کوشش کرتا تھا کہ اپنے سندھ کے لوگوں کو احساس دلائوں کہ سارے پاکستان میں سب سے زیادہ ظلم سندھ کے لوگوں پر ہورہا ہے ، آج خدا کا شکر ہے کہ سندھ کی قوم جاگ گئی ہے ، یہ جاگی ہوئی قوم اپنے سامنے دیکھ رہا ہوں ، آپ سے دو دعدے چاہتا ہوں ، سب سے پہلے آپ نے میرے ساتھ وعدہ کرنا ہے کہ کبھی ایسے شخص کو ووٹ نہیں دینا جس کا پیسہ اور جائیداد اور اولاد پاکستان میں نہ ہوا، آصف زرداری اور نوازشریف دونوں پاکستان میں کرپشن کے گاڈ فارد ہیں ، ان کا سارا پیسہ ملک سے باہر پڑا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی تحقیق کے بعد پتہ چلا کہ نوازشریف کا 300ارب روپے ملک سے باہر پڑا ہے ، آصف زرداری کا بھی اسی سی کم نہیں ہے ، دبئی ، لندن ، پیرس اور نیویارک میں ان کے محلات ہیں ، سندھ کے لوگ سارے پاکستان سے بھی پیچھے رہ گئے ہیں جن لوگوں کو پیسہ ملک سے باہر ہے ان کی صحت پر کوئی فرق نہیں پڑتا چاہے آپ لوگ غریت ہوتے رہیں ۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ دنیا میں مغربی جمہوریت میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا ایک شخص کے بینک اکائونٹس اور پیسہ ملک سے باہر اور وہ ملک میں سیاست کرے ، ہمارے حکمران اپنا علاج کروانے بھی باہر جاتے ہیں ان کو کیا پتہ یہاں اسپتالوں میں غریبوں کیساتھ کیا ہورہا ہے ، یہ لوگ تو اپنی عیدیں اور چھٹیاں بھی ملک سے باہر گزارتے ہیں ۔

عمران خان نے کہا کہ 18سال کی عمر سے ملک سے باہر کھیلتا تھا دنیا سے کمائی کر کے پیسہ ملک میں بھیجتا تھا ، میرا سارا پیسہ ملک میں اپنے نام پر ہے ، آصف زرداری نے 19ملوں پر قبضہ کر رکھا ہے ۔عمران خان نے کہا کہ مجھ سے دوسرا وعدہ کرو کہ جو حکومت میں آکر کرپشن کرتے ہیں ایسے شخص کا سوشل بائیکاٹ کرنا ہے ، ایسے شخص سے کوئی تعلق واسطہ نہیں رکھنا ، مہذب معاشروں میں کرپٹ لوگوں کا بائیکاٹ کیا جاتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جاپان دوسری جنگ عظیم میں تباہ ہونے کے بعد دس سالوں میں پھر سے دنیا کا امیر ترین ملک بن گیا، وہاں اگر اقتدار میں آکر کوئی چوری کرے تو اس کو ملنے کیلئے کوئی تیار نہیں ہوتا ، کوئی اس کے گھر شادی نہیں کرتا ، ایسے لوگوں کو سوشل بائیکاٹ کے ذریعے خودکشی پر مجبور کردیا جاتا ہے ، اقتدار سے پہلے سائیکل اور بعد میں لینڈ کروزر میں گھومنے والوں کا سماجی بائیکاٹ کریں ، سنگاپور کو ایک لیڈر نے اوپر اٹھایا تو اسے اخلاقی طور پر مضبوط کیا ۔

عمران خان نے کہا کہ سنگاپور میں تین وزراء کرپشن میں پکڑے گئے تو ایک نے خودکشی کر لی اور دو ملک چھوڑ کر چلے گئے ، یہاں لوگ باتیں کرتے ہیں کہ فلاں فلاں شخص پہلے کتنا غریب تھے مگر اقتدار میں آنے کے بعد امیر ہوگئے ، جب وہی آدمی سامنے آتا ہے تو اسے جھک کے ملتے ہیں ، یہاں ڈاکوئوں نے چوری بھی کی اور یہاں کی اخلاقیات بھی تباہ کردی ، آصف زرداری موقت سے ڈرتا ہے وہ گھر سے باہر ہی نہیں نکلتا پھر بھی آپ کے سامنے آئے تو آپ نے ان سے ملنا ہی نہیں ہے ، یہاں لوگ غربت میں ڈوبے ہیں چھوٹے کسانوں کیلئے پانی نہیں ہے ،سکولوں میں ٹوائلٹ نہ دیواریں نہ اساتذہ جبکہ اسپتالوں کی حالت بھی انتہائی خراب ہے ، سہیون میں دھماکہ ہوا تو قریب کوئی اسپتال بھی نہیں ملا ، ایسے وزیروں کو سبق دینا ہے ۔

عمران خان نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی آج کل ہمارا وزیراعظم بنا ہو اہے وہ ایسے شخص کو تحفظ دے رہا ہے جس کو 300ارب کی کرپشن کا جواب دینا ہے ، اس شخص کے قدموں میں خاقان عباسی لیٹا ہوا ہے ، لوگوں کو کیا پیغام دے رہا ہے کہ اگر ڈاکہ مارنا ہے تو چھوٹی چوری نہ کرنا بلکہ بڑا ڈاکہ مارنا تو آپ کو 40گاڑیوں کا پروٹوکول ملے گا اور پنجاب ہائوس میں شاندار طریقے سے ٹھہرایا جائے گا ۔

عمران خان نے کہا کہ سابق وزیراعظم کی بیٹی ٹی وی پر جھوٹ بولتی ہوئی پکڑی گئی کہتی ہے کہ ہماری ملک کے اندر اور باہر کوئی جائیداد نہیں ہے ، مریم صفدر کے نام پر 4مے فیئر کے محلات ہیں اور سپریم کورٹ میں جعلی کاغزات دیے جو پکڑے گئے ، جعل سازی کے اوپر سات سال قید کی سزا ہے مگر یہ لوگ ہاتھ ہلا رہے ہیں جیسے بہت بڑا کارنامہ سرانجام دیا ہو، میرے سندھ کے لوگو ہمیں اس ملک کی اخلاقیات کو اوپر اٹھانا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں دس شہزادوں کو کرپشن میں پکڑا گیا ہے ، چین نے تین سالوں میں 313وزیروں کو پکڑا ، پاکستان میں پچھلے 9سالوں میں صرف ایک وزیر کرپشن میں پکڑا گیا وہ بھی تحریک انصاف نے پکڑا ، قومیں وہی غریب ہوتی ہیں جن کے حکمران اقتدار میں آکر ملک کو لوٹتے ہیں ۔عمران خان نے کہا کہ جس ملک میں کرپشن ہوتی ہے وہاں ملک چلانے کیلئے لئے جاتے ہیں ، شہباز شریف اگر تم سجھ رہے ہو کہ تمہیں کوئی این آر او مل جائے گا تو یہ تمہاری بھول ہے ، اب تمہیں کوئی این آر او نہیں ملے گا ، پہلے مشرف ایک بار نوازشریف اور ایک بار آصف زرداری کو این آر او دے چکا ہے جس کا ملک کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا، اب یہ قوم کسی قسم کا این آر او اور برداشت نہیں کرے گی ، اگر اب کسی کو این او سی دیا گیا تو میں آپ سب کو لے کر اسلام آباد پہنچوں گا، اگر قومی اسمبلی میں مجرموں کیلئے کوئی ایسا قانون بنایا جو نوازشریف اور زرداری کو تحفظ دے یا ججوں کی عمر کم کرنے کا کوئی بنایا تو اسلام آباد میں سارا پاکستان پہنچے گا اور وہاں تب تک بیٹھیں گے جب تک اس کرپٹ ٹولے سے نجام نہیں مل جاتی ۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میری والدہ کو کینسر کی وجہ سے مجھے پتہ چلا کہ پاکستان میں کینسر کا ایک بھی اسپتال نہیں ہے مجھے اپنی والدہ کو لیکر بیرون ملک جانا پڑا تو مجھے احساس ہوا کہ عام لوگوں کو کتنی مشکل پیش آتی ہے ، وہاں کے سرکاری اسپتالوں میں میری والدہ کا پیسوں سے علاج ہوا اور ان کے اپنے لوگوں کا وہاں فری علاج ہوا تھا ، خاندان قوموں کو عزت دیتا ہے جن میں انسانیت ہوتی ہے ، 50 مسلم ممالک کی آمدن کے برابر اکیلے انگلستان کی آمدن ہے ، یورپ اور سویڈن ،ڈنمارک وغیرہ میں لوگوں کے مفت علاج ہوتے ہیں ، وہاں پر انسانیت ہے ، وہاں پر جانوروں کے اتنے حقوق ہیں جتنے یہاں انسانوں کے حقوق نہیں ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ لندن سے واپسی کے بعد میں نے عہد کیا کہ ایک ایسا اسپتال بنائوں گا جہاں پیسہ والوں کا پیسے سے اور غریبوں کا بالکل مفت علاج کیا جائے ، ڈاکٹر مریضوں میں فرق نہ کریں ۔عمران خان نے کہا کہ مجھے شہباز شریف کی طرح اشتہاروں میں آنے کا شوق نہیں ہے ، پہلے میں نے شوکت خانم کیلئے ڈیڑھ سال میں ایک کروڑ روپے اکٹھا کیا اور اب ایک گھنٹے میں 15,15کروڑ اکٹھا کرتا ہوں ، شوکت خانم میں 70فیصد غریب مریضون کا مفت علاج ہوتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سڑکوں کیلئے اربوں روپے فنڈز آتے ہیں مگر وہ پیسے منسٹرز کی جیبوں میں چلا جاتا ہے لوگوں کو سہولیات نہیں ملتی اس لئے لوگ کم ٹیکس دیتے ہیں اس وقت ملک میں 3500ارب اکٹھا ہوتا ہے ، میں آپ کو 8ہزار ارب روپے اکٹھا کر کے دکھائوں گا ، میں قوم کو اعتماد دلوائوں گا کہ ان کا پیسہ غلط ہاتھوں میں نہیں جا رہا ، ہم سکول ، اسپتال اور پولیس کے نظام کو ٹھیک کریں گے ، نوازشریف کی سیکیورٹی پر پانچ سال میں 6ارب روپے لگائے گئے ، کینیڈا کا وزیراعظم سائیکل پر دفترجاتا ہے یہاں مجرم گاڑیوں میں گھومتے ہیں ، ہم غریب عوام کے پیسے پر کسی کو عیاشی نہیں کرنے دیں گے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات