پیپلز پارٹی کی جڑیں عوام میں موجود ہیں جبکہ نواز شریف کی جڑیں کرپشن میں پھنسی ہو ئی ہیں،

چوہدری منظور احمد غریب عوام کا لوٹا ہوا مال انکو کبھی بھی ہضم نہیں ہو گا،نواز حکومت نے اربوں روپے قرضہ لیکر ملک کو تباہی کے دہنے پر لا کھڑا کیا ہے ن لیگ میگاپراجیکٹ کے نام پر قوم کو بیوقوف بنانے کا وقت گزر چکا کرپشن، لوٹ مار اور بدعنوانیوں کے باعث نواز شریف کی سیاست کا اب خاتمہ ہو چکا ہے ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی کی مقامی صحافیوں سے گفتگو

پیر 6 نومبر 2017 18:43

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدر ی منظور احمد نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوامی پارٹی ہے اور اس کی جڑیں عوام میں موجود ہیں نواز شریف کی جڑیں کرپشن میں پھنسی ہو ئی ہیں غریب عوام کا لوٹا ہوا مال انکو کبھی بھی ہضم نہیں ہو گا نواز حکومت نے اربوں روپے قرضہ لیکر ملک کو تباہی کے دہنے پر لا کھڑا کیا ہے ن لیگ میگاپراجیکٹ کے نام پر قوم کو بیوقوف بنانے کا وقت گزر چکا کرپشن، لوٹ مار اور بدعنوانیوں کے باعث نواز شریف کی سیاست کا اب خاتمہ ہو چکا ہے اور ن لیگ ماضی کا حصہ بن کر رہ جائے گی اِن خیا لات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گا ہ پر پیپلز پارٹی ساہیوال ڈویژن کے رہنما نواب طارق پٹھان اور اظہار الحق طور اٰیڈووکیٹ کے ہمراہ اوکاڑہ کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عام انتخابات میں دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے بلاول بھٹو پاکستان کا وزیراعظم بنے گا انہوں نے کہا بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر بم گرادیا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ حکمران کی عوام دشمن پالیسیاں کھل کر سامنے آ چکی 18کروڑ عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں