حلقہ بندیوں کے فیصلے پر یو ٹرن نہیں لیا ،ْ آئندہ الیکشن 1998کی مردم شماری پر کرانے میں کوئی حرج نہیں ،ْخورشید شاہ

قبل از وقت انتخابات کے حامی نہیں ،ْ وزیراعظم نا اہل شخص کو وزیر اعظم کہتے ہیں ،ْ نوازشریف بھاگے تو نا اہل ہو جائینگے ،ْ میڈیا سے گفتگو

پیر 6 نومبر 2017 18:54

حلقہ بندیوں کے فیصلے پر یو ٹرن نہیں لیا ،ْ آئندہ الیکشن 1998کی مردم شماری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حلقہ بندیوں کے فیصلے پر یو ٹرن نہیں لیا ،ْ آئندہ الیکشن 1998کی مردم شماری پر کرانے میں کوئی حرج نہیں ہے ،ْ قبل از وقت انتخابات کے حامی نہیں ،ْ وزیراعظم نا اہل شخص کو وزیر اعظم کہتے ہیں ،ْ نوازشریف بھاگے تو نا اہل ہو جائینگے ۔

پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نے کہا کہ ہمارے تحفظات تھے،سندھ میں دکھائی گئی آبادی کم ہے ،ْہماری آبادی کے لحاظ سی10سی12سیٹیں بڑھنی چاہئیں تھیں،ْ آئندہ الیکشن1998کی مردم شماری پر کرانے میں کوئی حرج نہیں۔قائد حزب اختلاف نے کہا کہ ہم قبل از وقت الیکشن کے حامی نہیں ،ْدعاگو ہوں کہ2018 کے جولائی ،اگست میں الیکشن ہوں۔

(جاری ہے)

پی پی رہنما نے کہا کہ سال کاسب سے بڑامذاق ہے کہ وزیراعظم نااہل شخص کووزیراعظم کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف بھاگے تو تباہ ہو جائیں گے ،ْوہ جانتے ہیں کہ ان کا دشمن کون ہے ،ْنواز شریف کے قریبی افراد ان کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔خورشید شاہ نے کہا کہ سعودی عرب پر ہماری جان بھی قربان ہے ،ْسعودی عرب کے حالیہ واقعات کے اثرات پوری دنیا پر پڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مردم شماری پرسوالیہ نشان ہے ،ْالیکشن مقررہ وقت پرہونے چاہئیں ،ْ 2013 کی مردم شماری پر(ن )لیگ الیکشن جیتی ،ْانہیں تحفظات نہیں ہونے چاہئیں۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف جانتے ہیں کہ ان کا دشمن کون ہے ،ْ نواز شریف کا کوئی اور دشمن نہیںایک سوال پر انہوںنے کہاکہ سعودی عرب پر ہماری جان بھی قربان ہے ۔ایک اور سوال پر قائد حزب اختلاف نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی قائمقام وزیراعظم ہے ،ْہم اپنی اپنی لڑائیوں میں لگے ہیں ،ْ غریب کے بارے میں بھی سوچنا چاہیے