پاکستان اور پولینڈکے تعلقات کو اقتصادی ، ثقافتی اور پارلیمانی شعبوں میں مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے

چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی کا پولینڈ کے یوم آزادی کے موقع پرتقریب سے خطاب

پیر 6 نومبر 2017 22:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2017ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور پولینڈکے تعلقات کو اقتصادی ، ثقافتی اور پارلیمانی شعبوں میں مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پولینڈ کے یوم آزادی کے موقع پریہاں تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان کے پولینڈ کے ساتھ تاریخی تعلقات ہیںاور پولش افسران نے پاک فضائیہ کے قیام میں اہم کردار ادا کیا، ائیر کموڈور تورو وچ کو لاہور کا دفاع کرنے والا بھی کہا جاتا ہے، تقریب میں پولینڈ کے سفیر نے اردو میں تقریر کی۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پولش سفیر نے ایسی شائستہ اردو بولی کہ میں بھی نہیں بول سکتا۔ پاکستان کے دورے پر آ ئے ہوئے پولینڈ کے پارلیمانی وفد کے ارکان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :