افغانستان میں پاکستانی سفارتخانے کے رکن کے قتل کی شدید مذمت، افغان حکومت قاتلوںکو فوری گرفتار کرے، خورشید شاہ

منگل 7 نومبر 2017 00:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہم افغانستان میں پاکستانی سفارتخانے کے رکن کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں، افغان حکومت پاکستانی سفارتکاروں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات کرے۔

(جاری ہے)

سید خورشید شاہ نے مطالبہ کیا کہ افغان حکومت قاتلوں کو فوری گرفتار کرے۔