آبپاشی ،بجلی ،صحت ،تعلیم ،گیس ،روز گارو دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی، ضلع کی تعمیر وترقی ہماری اوالین ترجیح ہے، اس سلسلے میں ہمارے خاندان نے جیل کی صعوبتیں برداشت کی،لکی مروت کو ترقیاتی اضلاع کی صف میںشامل کریں

گے، عوام ماضی کی طرح آئندہ اپنا قیمتی ووٹ نام نہاد لوگوں پر ضائع نہ کریں سینئر پارلیمنٹرین ہمایوںسیف اللہ خان اور پی پی کے سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر انور سیف اللہ خان کا تقریبات سے خطاب

منگل 7 نومبر 2017 17:25

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 نومبر2017ء) سینئر پارلیمنٹرین ہمایوںسیف اللہ خان اور پی پی کے سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر انور سیف اللہ خان نے کہا ہے کہ اہلیان لکی مروت کو آبنوشی آبپاشی ،بجلی ،صحت ،تعلیم ،گیس ،روز گارو دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی سمیت ضلع کی تعمیر وترقی ہمارا اوالین ترجیح ہے اس سلسلے میں ان کے خاندان نے پہلے بھی جیل کی صعوبتیں برداشت کی ہیں اور اگر ائندہ بھی موقع ملا تو وہ عوام کی بے لوث خدمت کرکے لکی مروت کو ترقیاتی اضلاع کی صف میںشامل کریں گے عوام ماضی کی طرح ائندہ اپنا قیمتی ووٹ نام نہاد لوگوں پر ضائع نہ کریں۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے بخمل احمدزئی ،آدمزئی ،خیروخیل پکہ اور بچکن احمدزئی کے دورے کے موقع پر استقبالیہ تقریبات سے خطاب اور عمائدین علاقہ کے وفودسے الگ الگ الگ بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

برادان نے بخمل احمدزئی میں حاجی ممتاز خان کے بیٹے قیضار خان و بھتیجے وحید خان ،آدمزئی میں اول خان کے چچازا دبھائی کے ولیمہ تقریبات میں شرکت کرتے ہوئے انہیں شادی کی مبارکباددی اور خیروخیل می پکہ میں نوراسلم خان کی وفات پر ان کے ورثاء سے تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی۔

سابق ایم این اے غلام الدین خان،چیئرمین مروت اتحاد ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان ،چیئرمین عبد الغفور خان،پیر معصوم جان زکوڑی شریف ،ضلعی صدر پی پی پی اقبال حسین ،حاجی محمد ادریس خان ومنتخب ویلج ناظمین اورمشران علاقہ کی بہت بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھے۔سیف اللہ برادران نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے مخالفین کھوکھلے نعروں اور جھوٹے وعدوں سے عوام کو ورغلا رہے ہیں اوروہ ماضی کی طرح گزشتہ ساڑے سالوں میں مرکزی اور صوبائی حکومتوں سے علاقے کیلئے کوئی حقوق نہ لاسکے اور ان کی کارکردگی صفر ہے جہاں بھی ہم جاتے ہیں آبنوشی آبپاشی ،بجلی و دیگر عوامی مسائل کے انبار لگ جاتے ہیں جبکہ سڑکوںپر چلنا تومحال ہے۔

انہوںنے کہا ہے کہ ان کے خاندان نے بغیر اقتدار عوامی خدمت اور علاقے سے پسماندگی دور کرنے کا مشن جاری رکھا ہوا ہے۔